تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کے امن کا تاریخی مرکز بن گیا

by ویب ڈیسک
اپریل 9, 2026
اسلام آباد کو سیف سٹی بنانے کامنصوبہ
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں مستقل امن قائم کرنے کے لیے ایک بار پھر عالمی سفارتکاری کا شاندار کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میز اب اسلام آباد میں سجی ہے۔ایرانی وفد جمعہ کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جس کی قیادت اسپیکر قومی مجلس باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی طاقتور مذاکراتی ٹیم پاکستان بھیج دی ہے، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کو ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے بتایا کہ ایران نے یورینیم حوالے کرنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جہاں دو بڑی طاقتوں کے درمیان تناؤ کم کرنے اور خطے میں امن کی نئی صبح طلوع ہو سکتی ہے۔

سیکیورٹی کے فولادی انتظامات اور دو روزہ تعطیل

غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آج سرکاری دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے اور تمام سرکاری افسران ورک فرام ہوم کریں گے۔ وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن بھی دو روز بند رہیں گے۔ ریڈ زون کو پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس ہائی وے پر ڈائیورشنز لگائے جا رہے ہیں اور ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ریڈ زون اور اس کے آس پاس کا سفر نہ کریں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے بھی نو اور دس اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے تعاون کی درخواست کی ہے۔  یہ تاریخی مذاکرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم ہیں۔ اسلام آباد اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جہاں امن کی امید کی نئی کرنیں پھوٹ رہی ہیں۔

Previous Post

معاہدہ نہ ہوا تو جو بمباری ہوگی، وہ تاریخ کی بدترین ہوگی

Next Post

کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس: صحت محکمہ الرٹ

Next Post
منکی پاکس کی وبا پر این سی اے او سی کا اہم اجلاس

کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس: صحت محکمہ الرٹ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist