تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حجاج کرام کو گرمی سے بچانے کے لیے جدید احرام

by ویب ڈیسک
نومبر 14, 2025
ihram
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب نے اس سال حجاج کرام کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک منفرد اور جدید ’’ٹھنڈا احرام‘‘ متعارف کروا دیا ہے، جس میں فائبر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو سورج کی تپش کو جسم تک پہنچنے سے پہلے ہی منعکس کر دیتی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ نیا احرام خاص طور پر ان لاکھوں مسلمانوں کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے جو ہر سال سخت ترین موسم میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ مسلسل کئی برسوں سے شدید گرمی کے سبب حجاج کو مشکلات کا سامنا رہا، جس کے پیشِ نظر یہ جدت ایک بڑی سہولت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس جدید احرام کی ٹیکنالوجی نہ صرف جسم پر گرمی کے اثرات کو کم کرتی ہے بلکہ دورانِ حج حجاج کی تھکن میں بھی نمایاں کمی لاتی ہے۔

یہ خصوصی احرام سعودی ایئرلائن اپنے عازمینِ حج کو فراہم کرے گی۔ ایئرلائن حکام کے مطابق یہ ٹھنڈا احرام حجاج اور عمرہ زائرین کے لیے گرمی سے بچاؤ کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔  رواں موسمِ حج میں ایئرلائن نے ایک اور نمایاں سہولت ’’سامان کے بغیر حج‘‘ کے نام سے متعارف کروائی ہے، جس کے تحت حاجیوں کا سامان ان کی رہائش گاہ سے جمع کرکے براہِ راست کارگو تک منتقل کیا جاتا ہے، تاکہ ان کا سفر مزید ہلکا اور آرام دہ ہو جائے۔اس کے ساتھ ساتھ ایئرلائن ’’فلائنگ ٹیکسی‘‘ کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے، جس کے ذریعے حاجیوں کو ایئرپورٹ سے مکہ یا مدینہ تک تیزی، سہولت اور آرام کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔ یہ سہولیات حج کے انتظامات میں ٹیکنالوجی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کردار کی واضح مثال ہیں۔

Previous Post

پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور

Next Post

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار

Next Post
یسب

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist