تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

by ویب ڈیسک
ستمبر 25, 2023
پی ٹی آئی ارکان، پارلیمنٹ جائیں پھر دیکھیں گے، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا۔ اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک کیوں رکھے گئے ہیں؟ اڈیالہ جیل کیوں نہیں ؟ ۔  اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جب سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی تو عدالتی آرڈر اٹک جیل کا ہے ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت کیوں کہ وہ اٹک جیل میں تھے، اسی لیے جج نے آرڈر کیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ جیل ہونا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے موکل اسپورٹس مین ہیں، انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  اب جیل میں اے بی اور سی کلاس ختم ہو گئی ہے۔ اب جیل میں عام اور بہتر کلاس ہوتی ہے، وہ بہتر کلاس کے حقدار ہیں۔ جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں وہ انہیں ملنی چاہیے۔

Previous Post

خواتین کو ہراساں کرنے پر علاقے کا ایس ایچ او ہٹانے کا ارادہ

Next Post

سائفر کیس : چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Next Post
سائفر کیس : چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سائفر کیس : چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist