ہمارے بارے میں

خبروں کی دوڑ،  سچ جھوٹ کا ملاپ، کہیں کچھ نہ چھپانے کا دعویٰ لیکن پھر بھی سب پوشیدہ، کہیں بیان بازی کی گرج چمک میں پھنسے چیختے چنگاڑے نیوزچینلز، تو کہیں ڈیجیٹل میڈیا پربہتان تراشی، مبالغہ آرائی اور جھوٹی خبریں، ہر لمحے خبروں کے گھنے جنگل میں عوام کے اصل لاتعداد مسائل کا حل لاپتا ، ارباب اختیار جان کر بھی انجان، نشاندہی بے شمار، لیکن حل کی کسی کو کچھ خبرنہیں، پل پل بدلتے حالات میں ہر مسئلہ پرانا اور ایک نئی مشکل سے جنگ۔ ستر برس میں حالات جوں کے توں ہیں لیکن اخلاقی اورروایتی اقدار سے لاتعلقی رواج بن گیا۔

تار کیا ہے ؟

 تار پاکستان میں غیرجانبداراورخودمختارڈیجیٹل نیوز، تجزیاتی اورمعلوماتی پلیٹ فارم ہے۔ ہمارا مشن بامقصد صحافت کو فروغ دینا ہے، اس ڈیجیٹل دور میں غیر جانبدار، قابل اعتماد اور جرات مند صحافت کے ذریعے عوام کو مضبوط اور بااختیار بنانا ہے ۔ اور اس سفرمیں ہم کسی کے ایجنڈے، کسی کی نظریئے،  یا کسی کے خیال کے ترجمان نہیں۔  ہم تو سوچ کے بند دریچوں کی کھڑکیوں کو کھول کر اظہار رائے میں اصلاح اور برداشت چاہتے ہیں کیونکہ ابلاغ اگر صدق پر مبنی ہوگا تو معاشرے میں ، جمہوری اقدار اور مساوات کو فروغ اور استحکام ملے گا اورمعاشرہ ایک مثبت سمت آگے بڑھے گا۔

ہمارے مقاصد

تار مسائل کا حل چاہتا ہے۔ عوام سے اپنا تعلق جوڑ کر ان میں نیا شعور اجاگر کرنے کی جستجو کررہا ہے۔ تارمعاشرے کے سلگتے اور حساس مسائل پراظہار خیال تو کرے گا لیکن وقت گزاری کے لیے نہیں، دلیل اور شواہد کے ساتھ شائستہ انداز میں صحافتی ذمے داریوں کو پورا کرتے ہوئے عملی طور پر قدم اٹھانے پر متعلقہ افراد اور محکموں کو مجبور کرے گا ۔ تار پہنچائے گا آپ تک وہ معلومات اور خبریں جن سے آپکو اپنے حقوق وفرائض سے آگاہی اور ان سے متعلق بنیادی فیصلوں میں مدد ملے گی۔

ہماری ٹیم

ہماری ٹیم اُن معتبر اور تجربہ کار صحافت سے وابستہ شخصیات پر مبنی ہے، جنہوں نے مختلف صحافتی اداروں میں کئی دہائیوں اپنی خدمات انجام دیں۔ جو ’ خبریت ‘ اور ’ خواہش ‘ کے باریک فرق سے بخوبی واقف ہیں۔ جنہوں نے نیوز ڈیسک سے لے کر فیلڈ رپورٹنگ میں اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کیں۔جو کیمروں کے سامنے بیٹھ کر آپ کی بات دنیا تک پہنچا چکے ہیں۔ جو مخصوص سوچ اور نظریے کے بجائے صرف ذمے دار صحافتی اصول کو مقدم سمجھتے ہیں ۔ یہ قابل اعتماد ، غیر جانبدار اور وسیع تجربے کی حامل ٹیم اب ڈیجیٹل دور کے نئے ٹیلنٹ، نوجوان صحافیوں کے ساتھ ملکرآپ کی آواز بننے کے لیے سائبراسپیس میں آگئے ہیں ۔

آپ کیوں ہمارا ساتھ دیں ؟

ہمیں آپ کا ساتھ درکار ہے لیکن تنقید برائے تنقید نہیں اصلاح کے طور پر،  ہم ایک روشن اور درخشاں ماحول چاہتے ہیں، جہاں آزادی رائے کے اظہار پر خوف کے سائے نہ ہوں، جہاں صحافت، صحافتی اصولوں پر ہو۔ جہاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پراعتماد کی فضا ہو، جہاں کردار کشی نہیں بلکہ مفاد عامہ پر گہری نگاہ ہو۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ دور حاضر میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی ایک ظفر موج ہے ،آئے روز کوئی نہ کوئی ڈیجٹیل پلیٹ فارم منظر عام پرہے لیکن مخصوص ایجنڈے ، جانبداری ، بلاتصدیق اور تحقیق اور پسند اور ناپسند کے پیمانے پر رکھ کر ہر خبر اور ہر مسئلہ کو پرکھا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیشتر ڈیجیٹل پلیٹ فارم اپنی ساکھ اور اعتماد کو کھو چکے ہیں۔ تار اُن کا ہے جو مثبت سوچ کے ساتھ معاشرے کو بدلنے کا عزم رکھتے ہیں۔  تو پھر جڑیں ’ تار ‘ کے ساتھ ۔۔۔

آپ بھی ’ تار ‘ کا حصہ بن سکتے ہیں

جی ہاں۔۔ کوئی مثبت پیغام ، تحریر اور ویڈیوز ہم تک پہنچا کر آپ بھی ’ تار ‘ کے ساتھ جڑ سکتے ہیں ، چبھتے ہوئے مسائل پر اظہار خیال کرکے، ان کے حل کی طرف توجہ دلاکر، آپ ’ تار ‘ کی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ تو پھر دیر کس بات کی ہے؟  ڈیجیٹل میڈیا میں ہمارے ہم سفر بنیں اور پہنچائیں اپنی بات، لاکھوں افراد تک، جو افرا تفری اور اضطرابی کیفیت میں کچھ ایسا پڑھنا اور دیکھنا چاہتے ہیں، جو ان کی سوچ اور خیالات کو نئی جہت دے۔ آپ کی رائے اور آپ کے خیالات ہمیں عزیز ہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Add New Playlist