تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بحریہ ٹاؤن کی نیلامی جاری رہے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

by ویب ڈیسک
اگست 5, 2025
پی ٹی آئی ارکان، پارلیمنٹ جائیں پھر دیکھیں گے، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو قیمتی اثاثے نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔یہ فیصلہ چیف جسٹس سرفراز احمد ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سنایا، جس میں عدالت نے نیب کی کارروائی کو قانونی قرار دیتے ہوئے نیلامی کے خلاف دائر تمام درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی میں کوئی غیر قانونی پہلو نظر نہیں آیا، اس لیے نیلامی کو روکا نہیں جا سکتا۔

بحریہ ٹاؤن کا مؤقف

دوران سماعت بحریہ ٹاؤن کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ بحریہ ٹاؤن خود نیب کا کوئی ملزم نہیں، اور نہ ہی اس کے خلاف براہ راست کوئی کارروائی ہو رہی ہے، اس لیے اس کی جائیدادیں نیلام نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جائیدادیں زین ملک کی ضمانت کے طور پر رکھی گئی تھیں، جنہوں نے پلی بارگین کی تھی، مگر اب وہ اس معاہدے کو منسوخ کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر چکے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے نیب کے نوٹس کو بدنیتی پر مبنی اور قانونی تقاضوں کے خلاف قرار دیا، اور کہا کہ پہلے نیب نے کہا تھا کہ وہ نیلامی کا ارادہ نہیں رکھتے، مگر بعد میں اچانک نوٹس جاری کر دیا گیا۔

نیب کا مؤقف

نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زین ملک اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں اور بحریہ ٹاؤن نے ان کی ضمانت دی تھی، اس لیے قانونی طور پر ضامن کی جائیدادیں ضبط کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زین ملک نے پلی بارگین کے تحت جو اقساط ادا کرنی تھیں، وہ جمع نہیں کرائیں، جس پر پلی بارگین کی منسوخی کا عمل شروع کیا گیا۔ نیلامی اسی قانونی طریقہ کار کا حصہ ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیلامی کا پورا عمل شفاف ہوگا اور حاصل شدہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

Previous Post

کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Next Post

شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار

Next Post
شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار

شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist