تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آئی سی سی نے پرتھ کی پچ کو ’اعلیٰ ترین ‘ قرار دے دیا

by ویب ڈیسک
نومبر 27, 2025
icc
Share on FacebookShare on Twitter

پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا ایشیز ٹیسٹ تاریخ کے اُن سنسنی خیز مقابلوں میں شامل ہوگیا جو برق رفتاری سے اختتام کو پہنچے۔ صرف دو دن میں فیصلہ ہو جانے والا یہ میچ نہ صرف شائقین کرکٹ کے لیے حیران کن ثابت ہوا بلکہ ریکارڈ بُک میں بھی ایک نئی مثال قائم کرگیا۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی اور آغاز ہی میں اپنی برتری کی مہر ثبت کردی۔ سب سے دلچسپ پہلو یہ رہا کہ میچ کے غیر معمولی طور پر جلد ختم ہونے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پرتھ کی پچ کو ’بہت بہترین‘ قرار دیا  جو آئی سی سی کی درجہ بندی میں سب سے اعلیٰ درجہ ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ایسی پچ میں اچھا باؤنس، موزوں کیری، کم سے کم سیم موومنٹ اور بیٹرز و بولرز کے درمیان بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے، اور یہی خصوصیات اس ٹیسٹ میں نمایاں تھیں، چاہے وکٹیں تیزی سے گری ہوں یا بیٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا ہو۔

aus 2

میچ کے پہلے ہی دن 19 وکٹیں گرنا کرکٹ شائقین کے لیے کسی جھٹکے سے کم نہ تھا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم محض 172 رنز تک محدود رہی۔ آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ناقابلِ یقین کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 58 رنز دے کر 7 وکٹیں اڑادیں، جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین باؤلنگ تھی۔ البتہ آسٹریلیا کی بیٹنگ بھی انگلش بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئی اور پہلے دن کے اختتام تک صرف 121 رنز پر نو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ دوسرے روز بھی انگلش بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یوں آسٹریلیا کو ایک نسبتاً آسان ہدف ملا جسے ٹریوس ہیڈ نے اپنی شاندار 123 رنز کی دلکش اننگز کی بدولت دو ہی دن میں حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا نے یہ تاریخی میچ آٹھ وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

aus

میچ کے دوسرے دن مجموعی طور پر 13 وکٹیں گریں جبکہ 380 رنز بنے، جس نے مقابلے کو مزید ڈرامائی بنا دیا۔ یہ ٹیسٹ محض 847 گیندوں میں مکمل ہوا   یعنی 137 سال کے ایشیز مقابلوں میں سب سے کم گیندوں میں ختم ہونے والا میچ، جب چار بال فی اوور کا قانون رائج تھا۔ ایسی برق رفتاری، ایسا بے رحمانہ مقابلہ، اور ایسی شاندار پرفارمنس ہی اسے ایشیز کی تاریخ کے یادگار ترین ٹیسٹ میچوں میں شامل کرتی ہے۔

Previous Post

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، 2 نیشنل گارڈ زخمی، حملہ آورافغان نکلا

Next Post

کروڑوں کے فراڈ میں مس یونیورس مقابلے کی شریک مالک کے وارنٹ گرفتاری

Next Post
anne jakapong jakrajutatip

کروڑوں کے فراڈ میں مس یونیورس مقابلے کی شریک مالک کے وارنٹ گرفتاری

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist