تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسرائیلی فوج کا غزہ میں جنگ بندی بحال کرنے کا اعلان

by ویب ڈیسک
اکتوبر 20, 2025
اسرائیلی فوج کا  غزہ میں جنگ بندی بحال کرنے کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ غزہ میں ’’اہم اور ہدفی‘‘ فضائی کارروائیوں کے بعد جنگ بندی معاہدے کو مزید مضبوط بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ بیان میں دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا گیا کہ معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر اسرائیل کا ردِعمل ’’فیصلہ کن اور سخت‘‘ ہو گا۔ اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں کے سوال پر واضح جواب دیا کہ جنگ بندی ’’ابھی بھی نافذ العمل‘‘ ہے، حالانکہ ایک روز قبل اسرائیل نے حماس پر خلاف ورزی کا الزام لگا کر جنوبی غزہ کو آگ و آہن میں نہلا دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے جنگجوؤں نے ان کے سپاہیوں کو نشانہ بنایا ، اسے 9 روزہ جنگ بندی کی ’’کھلی توہین‘‘ قرار دیتے ہوئے درجنوں گھاتک فضائی حملے کیے گئے۔ جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا جنگ بندی حقیقتاً برقرار ہے؟ تو انہوں نے بھرپور اعتماد سے جواب دیا: ’’ہاں، ہے۔‘‘ ساتھ ہی عندیہ دیا کہ مبینہ خلاف ورزی میں حماس کی اعلیٰ قیادت نہیں بلکہ ’’کچھ باغی عناصر‘‘ ملوث ہو سکتے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ حماس کے ساتھ معاملہ پُرامن طریقے سے حل ہو ،  سختی ضرور ہو گی لیکن غیر ضروری نہیں‘‘۔ حماس کے ماتحت غزہ کے شہری دفاعی حکام نے تصدیق کی کہ اسرائیلی بمباری میں کم از کم 45 فلسطینی شہید ہوئے۔ الجزیرہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل بدستور یہ الزام دہرا رہا ہے کہ حملے فلسطینی جنگجوؤں کے فائر کے جواب میں کیے گئے۔

حماس کا شدید ردِعمل 

ایک الگ بیان میں مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رفح کے محاذ پر موجود یونٹس سے ان کا رابطہ کئی ماہ سے منقطع ہے، لہٰذا وہاں پیش آنے والے واقعات کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں کی جا سکتی۔ دوسری جانب اسرائیل نے مطالبہ دہرایا ہے کہ حماس تمام 28 مقتول یرغمالیوں کی باقیات فوری طور پر واپس کرے، اور واضح کیا کہ رفح کراسنگ مزید اطلاع تک بند رہے گی۔ ادھر حماس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، سینئر رہنما خلیل الحیہ کی قیادت میں، گزشتہ روز قاہرہ پہنچ چکا ہے، جہاں ثالث ممالک اور فلسطینی دھڑوں کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی پیش رفت اور عمل درآمد پر اہم مشاورتی اجلاس جاری ہیں۔

Previous Post

افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا ڈراما بے نقاب

Next Post

دہشتگردی کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے

Next Post
قوم کے ہیروز کو سلام: 71 بہادر افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری

دہشتگردی کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist