تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دریائے چناب میں بلند سطح کا سیلاب، مظفرگڑھ کے دیہات زیرِ آب

by ویب ڈیسک
ستمبر 8, 2025
جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خطرہ برقرار، بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ
Share on FacebookShare on Twitter

بالائی علاقوں اور پنجاب میں جاری مسلسل بارشوں نے دریائے چناب میں خطرناک سیلابی ریلا پیدا کردیا جس کے نتیجے میں مظفرگڑھ کی تحصیلیں اور سینکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے۔ سیلابی ریلے نے جتوئی اور علی پور کو شدید متاثر کیا جبکہ موضع جات اور شہر سلطان میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ حالات بگڑنے پر ضلع بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او سید غضنر علی شاہ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے لیے پاک فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس وقت پنجاب پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر ضلعی ادارے ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں، جب کہ ریسکیو 1122 کی 32 کشتیاں مسلسل متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 4 ہزار 686 افراد کو نشیبی علاقوں سے بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔ تاہم دریائے چناب میں پانی کی سطح برقرار رہنے اور وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کے سبب حفاظتی بندوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب دریائے راوی اور دریائے ستلج میں بھی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، جس نے اوکاڑہ کے سیلاب زدہ علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے متاثرہ 32 موضع جات کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں 8 سے 14 ستمبر تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سیلابی ہنگامی صورتحال اور عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Previous Post

انصاف کی فراہمی میں ٹیکنالوجی اور شفافیت ہمارا ہتھیار ہے

Next Post

ملزم حسن زاہد کا جسمانی ریمانڈ مزید تین روز کے لیے منظور

Next Post
سامعہ حجاب کا انکشاف: منگنی، رشتہ ختم ہونے کی وجوہات

ملزم حسن زاہد کا جسمانی ریمانڈ مزید تین روز کے لیے منظور

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist