تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

by ویب ڈیسک
جولائی 25, 2025
شہبازگل کی بیوی کی ڈگری پرلڑائی کیوں ہوئی؟
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کے خلاف زمان پارک میں پولیس پر حملے کے مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ شبلی فراز کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ اس کیس میں پی ٹی آئی کے بانی  کو بھی 30 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو باقاعدہ سمن جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی  کو مقررہ تاریخ پر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پس منظر: زمان پارک میں تصادم کا واقعہ

یہ مقدمہ مارچ 2023 میں اُس وقت درج کیا گیا جب اسلام آباد پولیس توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے لیے لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ عدالت نے ان کی بارہا غیر حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ بانی پی ٹی آئی  کی گرفتاری کی کوشش کے دوران زمان پارک کے باہر صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔ فواد چوہدری کی اپیل پر بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان وہاں پہنچے اور پولیس کے خلاف مزاحمت کی۔ اس دوران اسلام آباد پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔پولیس نے واضح کیا تھا کہ گرفتاری کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس چیف کا مؤقف تھا کہ "ہم خالی ہاتھ واپس نہیں جائیں گے”، تاہم اس روز بانی پی ٹی آئی  کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

قانونی گرفت مزید سخت

تھانہ ریس کورس لاہور میں بانی پی ٹی آئی  کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج ہے، جس میں مختلف پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا۔ شبلی فراز کو متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے، مگر عدالت میں پیش نہ ہونے پر اب ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

Previous Post

فرانس کا تاریخی فیصلہ: فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

Next Post

ہلک ہوگن، ریسلنگ کی دنیا کا شہنشاہ، 71 برس کی عمر میں رخصت

Next Post
ہلک ہوگن، ریسلنگ کی دنیا کا شہنشاہ، 71 برس کی عمر میں رخصت

ہلک ہوگن، ریسلنگ کی دنیا کا شہنشاہ، 71 برس کی عمر میں رخصت

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist