تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات

by ویب ڈیسک
نومبر 26, 2025
coas
Share on FacebookShare on Twitter

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی کے امور اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دوہرایا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

coas 2

انہوں نے بدلتی ہوئی جیوپولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ علی اردشیر لاریجانی نے پاکستان کے خطے میں امن قائم رکھنے میں کردار کو سراہا اور ایران کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کے قیام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مؤثر مکالمہ اور مضبوط شراکت داری نہایت ضروری ہے۔ یہ ملاقات پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کی عکاس ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے دیرپا تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

Previous Post

پاکستان، سعودی عرب کا کرکٹ کی ترقی کے لیے نئے اقدامات پر اتفاق

Next Post

دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل

Next Post
دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کردیں گے

دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist