تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت کی ناکامی اس کی اسٹریٹجک کمزوری کا ثبوت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

by ویب ڈیسک
جولائی 7, 2025
بھارت کی ناکامی اس کی اسٹریٹجک کمزوری کا ثبوت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
Share on FacebookShare on Twitter

آرمی چیف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ  "آپریشن سندور” کے دوران بھارت اپنے فوجی اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام رہا، اور اب اس ناکامی کو غیر منطقی توجیہات کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یہ بات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) اسلام آباد میں ’نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس‘ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ ناکامی اس کی آپریشنل تیاری، کمزور اسٹریٹجک سوچ اور جنگی فہم کی کمی کو نمایاں کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل نے بھارت کے حالیہ بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا:

"خالصتاً دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ممالک کو گھسیٹنے کی کوشش بھارت کی ناقص سیاسی حکمت عملی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا خود کو ’نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر‘ ظاہر کرنا ایک فرضی کردار ہے، جو خطے کے ممالک کے لیے ناقابل قبول ہے، خاص طور پر جب یہ ممالک بھارت کے جارحانہ رویے اور ہندوتوا  نظریے سے پہلے ہی تنگ آ چکے ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ:

"پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔”

 انہوں نے پاکستان کی پالیسی کو اصولی سفارت کاری، امن، باہمی احترام اور علاقائی استحکام پر مبنی قرار دیا، جو بھارت کے خودغرضانہ اور تنگ نظر رویے کے بالکل برعکس ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت . پاکستان کی جنگی کامیابیوں خصوصاً "آپریشن بنیان مرصوص” میں پاکستان کی برتری تسلیم کرنے سے ہچکچا رہا ہے:

"بھارت کی جانب سے جاری بیانات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی دہائیوں پر مبنی حکمتِ عملی، مقامی صلاحیت، اور مضبوط اداروں کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔”

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ:

"جنگیں میڈیا بیانات، فینسی درآمدی ہتھیاروں یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ یقین، پیشہ ورانہ مہارت، اداروں کی مضبوطی اور قومی عزم سے جیتی جاتی ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک خودمختار ایٹمی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی کے نتائج کو سمجھنے میں ناکام رہا ہے، اور اگر وہ خطے میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا تو ذمہ داری بھارت پر ہی عائد ہوگی۔

Previous Post

پی ٹی آئی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

Next Post

ایلون مسک کا سیاسی میدان میں قدم، ٹیسلا کو مہنگا پڑ گیا

Next Post
” ٹوئٹر” ایلون مسک کا ہوا

ایلون مسک کا سیاسی میدان میں قدم، ٹیسلا کو مہنگا پڑ گیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist