تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سابق چیف جسٹس پر حملہ، پاکستان ہائی کمیشن نے شکایت درج

by ویب ڈیسک
نومبر 11, 2024
جسٹس فائز کی سربراہی میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے کمیشن
Share on FacebookShare on Twitter

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کیے بغیر باضابطہ شکایت درج کرادی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے سے آگاہ ہیں۔ میٹ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمہ ہے۔ اُدھر پاکستانی حکام نے حملے میں ملوث 23 افراد کی نشاندہی کرکے ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے ہیں۔ پاکستانی حکام حملے پر اکسانے میں ملوث 6 افراد کے خلاف مذید سخت اقدام بھی کررہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ لندن میں ہونے والے احتجاج اور سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے الزام میں 23 پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ معطل کر کے اُن کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈال دیے گئے ہیں۔تمام افراد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا کی مدد سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ہنگامہ آرائی میں ملوث پاکستانی شہریوں کی شناخت کرتے ہوئے اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔پاسپورٹ حکام کے مطابق جن پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری، زلفی بخاری اور اظہر مشوانی بھی  شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی تھی۔

Previous Post

مفت وی پی این سروسز ختم، استعمال کے لیے رجسٹریشن لازمی

Next Post

بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پیمرا

Next Post
ججز سے متعلق بیانات نشر کرنے پر پابندی

بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پیمرا

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist