تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پہلگام حملے کا نیا رخ: سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف

by ویب ڈیسک
جولائی 28, 2025
پہلگام حملے کا نیا رخ: سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پہلگام حملے کے حوالے سے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے نہ صرف بھارتی بیانیے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے بلکہ پاکستان پر عائد الزامات کو بھی سنگین شکوک و شبہات کی زد میں ڈال دیا ہے۔ چدمبرم نے ایک معروف بھارتی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اپریل 2025 میں پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والے ہولناک حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی قابلِ اعتبار ثبوت موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’’حکومت یہ دعویٰ کس بنیاد پر کر رہی ہے کہ حملہ آور سرحد پار سے آئے؟ اگر یہ سچ ہے تو اب تک شواہد پیش کیوں نہیں کیے گئے؟‘‘ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ تمام دستیاب شواہد اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ حملہ آور بھارتی شہری تھے، جنہیں دہشتگردی کی تربیت بھارت ہی کی سرزمین پر دی گئی۔ چدمبرم کے بقول، نہ تو حملہ آوروں کی شناخت سامنے آئی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، جو سرکاری دعوؤں کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے۔ یاد رہے کہ اس افسوسناک واقعے میں 26 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جس کے بعد بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کے نام سے ایک جوابی کارروائی کی جس میں اسے بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔  تین ماہ گزرنے کے باوجود تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں۔ چدمبرم کے بیان نے نہ صرف بھارت کے سرکاری موقف پر گہرے سوالات کھڑے کر دیے ہیں بلکہ پاکستان کے مؤقف کی تائید بھی کر دی ہے، جس نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شفاف، غیرجانبدار اور مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

Previous Post

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان , نئے جوش، نئی امیدیں

Next Post

ڈیگاری میں غیرت کے نام پر دہلا دینے والا قتل: والد، سردار اور دیگر ملزمان گرفتار

Next Post
ڈیگاری میں غیرت کے نام پر دہلا دینے والا قتل: والد، سردار اور دیگر ملزمان گرفتار

ڈیگاری میں غیرت کے نام پر دہلا دینے والا قتل: والد، سردار اور دیگر ملزمان گرفتار

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist