تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جنوبی کوریا کے اسکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی کا قانون منظور

by ویب ڈیسک
اگست 29, 2025
جنوبی کوریا کے اسکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی کا قانون منظور
Share on FacebookShare on Twitter

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے ایک نیا بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت آئندہ سال مارچ سے ملک بھر کے اسکولوں کے کلاس رومز میں موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ یہ اقدام طلبہ میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے تعلیمی کارکردگی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات کے باعث کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اس قانون کے بعد جنوبی کوریا اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو کم عمر افراد کے درمیان اسمارٹ فونز کے استعمال کو محدود کر رہے ہیں۔ حال ہی میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈز میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اس بل کو دونوں بڑی جماعتوں کی حمایت حاصل رہی۔

وزارتِ تعلیم کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 37 فیصد مڈل اور ہائی اسکول طلبہ نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا ان کی روزمرہ زندگی پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے، جبکہ 22 فیصد نے کہا کہ اگر انہیں سوشل میڈیا تک رسائی نہ ملے تو وہ شدید بے چینی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ پیو ریسرچ سینٹر کے 2022–2023 کے سروے میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کی 99 فیصد آبادی آن لائن ہے، جبکہ 98 فیصد افراد کے پاس اسمارٹ فون موجود ہے — جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ نئے قانون کے تحت یہ پابندی معذور طلبہ یا تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے آلات پر لاگو نہیں ہوگی۔ دوسری جانب بچوں کی فلاحی تنظیموں نے اس فیصلے کو ’’بچوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔

Previous Post

سندھ میں ممکنہ سیلاب ، حکومت کے ہنگامی اقدامات

Next Post

بنوں : دہشت گردوں کی فائرنگ، ایلیٹ فورس کا کمانڈو شہید

Next Post
بنوں : دہشت گردوں کی فائرنگ، ایلیٹ فورس کا کمانڈو شہید

بنوں : دہشت گردوں کی فائرنگ، ایلیٹ فورس کا کمانڈو شہید

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist