تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

"یہاں لڈیاں، وہاں زہر” بھارتی شخصیات پر بشریٰ انصاری کا طنز

by ویب ڈیسک
مئی 6, 2025
"یہاں لڈیاں، وہاں زہر”  بھارتی شخصیات پر بشریٰ انصاری کا طنز
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی سینئر اور ہر دلعزیز فنکارہ بشریٰ انصاری نے پاک بھارت تعلقات میں بڑھتی کشیدگی پر لب کشائی کرتے ہوئے ایک جرأت مندانہ اور بامعنی بیان دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے عام لوگ ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے، نفرت کی آگ ان شخصیات نے بھڑکائی ہے جن کے پاس مائیک اور اسٹیج دونوں ہیں۔ بشریٰ انصاری نے بڑی خوبصورتی سے نشاندہی کی کہ عوام امن چاہتے ہیں، محبت چاہتے ہیں، لیکن کچھ بااثر چہرے اور میڈیا پلیٹ فارمز ایسا ماحول پیدا کر رہے ہیں جو اشتعال انگیزی کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے بھارتی فلمی شخصیات کی منافقت پر بھی سوال اٹھایا اگرچہ نام نہیں لیا، مگر اشارہ خوب سمجھ میں آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں آ کر لڈیاں ڈالنے والے، واپسی پر زہر اُگلتے ہیں۔ اگر کچھ اچھا نہیں کہنا تو خاموشی اختیار کریں۔ خدا سے ڈریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف جاوید اختر بلکہ نصیرالدین شاہ جیسے دیگر اہم لوگ بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو کہ افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق ایسے افراد کو نفرت کی فضا کو ختم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے، نہ کہ خاموشی سے تماشہ دیکھنا۔ بشریٰ انصاری کا یہ پیغام نہایت بامعنی تھا کہ اصل دشمن وہ چہرے ہیں جو کرینوں کے پیچھے بیٹھ کر ہمارے دلوں میں نفرت کا بیج بو رہے ہیں۔ عوام کو ہوشیار ہونا چاہیے اور ان سازشوں کو پہچاننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کا خواب تبھی ممکن ہے جب عوام ایک دوسرے کو دشمن سمجھنے کے بجائے اصل محرکات کو پہچانیں جو دونوں قوموں کے درمیان دیواریں کھڑی کر رہے ہیں۔

Previous Post

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس، پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے

Next Post

کراچی میں سرکاری افسران کے لیے جی این ایم آئی کی تاریخ ساز میڈیا ٹریننگ

Next Post
کراچی میں سرکاری افسران کے لیے جی این ایم آئی کی  تاریخ ساز میڈیا ٹریننگ

کراچی میں سرکاری افسران کے لیے جی این ایم آئی کی تاریخ ساز میڈیا ٹریننگ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist