تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایشوریا اور ابھیشیک بچن کا اپنی اے آئی ویڈیوز کے خلاف عدالت سے رجوع

by ویب ڈیسک
اکتوبر 3, 2025
پانامہ پیپرز لیک: ایشوریا رائے کو سمن جاری
Share on FacebookShare on Twitter

بالی ووڈ کا طاقتور جوڑا، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن، مصنوعی ذہانت کے دور میں اپنی شخصیت اور آواز کے حقوق کے تحفظ کے لیے دہلی ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ جوڑے نے ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب اور اس کی پیرنٹ کمپنی گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ گمراہ کن اور ڈیپ فیک ویڈیوز دانشمندانہ املاک کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق، بچن فیملی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان ویڈیوز پر فوری پابندی لگائی جائے اور گوگل کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ ایسے کلپس یوٹیوب پر نہ صرف ہٹائے جائیں بلکہ انہیں کسی بھی اے آئی پلیٹ فارم کی تربیت کے لیے استعمال بھی نہ کیا جائے۔ جوڑے نے اپنے مؤقف میں کہا کہ یوٹیوب کی موجودہ تھرڈ پارٹی ٹریننگ پالیسی خطرناک ہے، کیونکہ یہ پلیٹ فارمز کو ایسی ویڈیوز کے ذریعے حریف اے آئی ماڈلز کو ٹرین کرنے کی اجازت دیتی ہے، جس سے جعلی اور گمراہ کن مواد کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

یہ مقدمہ بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے ہائی پروفائل کیس تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ پہلی بار عدالت کے روبرو یہ نقطہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ یوٹیوب پر موجود ڈیپ فیک ویڈیوز مصنوعی ذہانت کے دیگر ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے گوگل کے وکیل کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس کیس میں تحریری جواب 15 جنوری کی اگلی سماعت سے پہلے جمع کرائیں۔ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے عدالت سے 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہرجانے کے ساتھ ساتھ ایسے استحصال کے خلاف مستقل اور سخت قانونی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Previous Post

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا جامعہ کراچی کا حکم معطل

Next Post

جان سینا کا الوداعی میچ 13 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں

Next Post
جان سینا کا الوداعی میچ 13 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں

جان سینا کا الوداعی میچ 13 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist