تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایشیا کپ تنازعہ: بھارتی ٹیم کا نامناسب رویہ، پی سی بی کا خط

by ویب ڈیسک
ستمبر 15, 2025
ایشیا کپ تنازعہ: بھارتی ٹیم کا نامناسب رویہ، پی سی بی کا خط
Share on FacebookShare on Twitter

ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کے رویے نے کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس غیر روایتی اور نامناسب طرزِ عمل پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو تفصیلی خط ارسال کردیا ہے۔ پی سی بی نے اپنے خط میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں انکشاف کیا گیا کہ ریفری نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلمان آغا کو کہا کہ بھارتی کھلاڑی ہاتھ نہیں ملائیں گے، اور اس سے قبل پاکستان کے میڈیا منیجر کو ہدایت دی کہ یہ منظر کیمروں میں قید نہ کیا جائے۔ میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے شکایت کی تو انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات بھارتی بورڈ اور دراصل بھارتی حکومت کی جانب سے دی گئی تھیں۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ "پاکستان کرکٹ کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔”

اے سی سی کا نوٹس اور ممکنہ کارروائی

بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ٹورنامنٹ ڈسپلنری کمیٹی تمام واقعات کا جائزہ لے رہی ہے اور بھارتی کرکٹرز پر بھاری جرمانے کے امکانات ہیں۔ اے سی سی آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.20 اور 2.21 کے تحت کارروائی کر سکتی ہے۔ اس کارروائی کی زد میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سمیت کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف بھی آسکتے ہیں۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟

یاد رہے کہ ٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا، اور میچ کے اختتام پر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے روایتی شیک ہینڈ سے اجتناب کیا۔ یہ رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا ردعمل بالکل فطری تھا کیونکہ کھیل میں عزت، احترام اور ایمانداری بنیادی اصول ہیں۔

Previous Post

دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس آج ہوگا

Next Post

عارف علوی کے خلاف مقدمہ اندراج کیس، عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

Next Post
صدر کی شق 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس کی منظوری

عارف علوی کے خلاف مقدمہ اندراج کیس، عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist