تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی صدر نے بھی منظوری دے دی

by ویب ڈیسک
اگست 12, 2023
سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی صدر نے بھی منظوری دے دی
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ ملک کے نئے نگراں وزیراعظم ہوں گے۔ جن کے نام کی منظوری صدر عارف علوی نےبھی وزیراعظم کی تقرری کی سمری پر دستخط کے بعد کردی ہے۔ صدرِ مملکت عارف علوی نے انوار الحق کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت دی۔ دوسری جانب  ترجمان وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر  راجا ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر کو بھجوائی تھی۔ یاد رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کی تھی ۔ وزیرِ اعظم نے قائدِ حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور 16 ماہ میں بطور بہترین اپوزیشن لیڈر  کی قیادت پر شکریہ ادا کیا۔

انوار الحق کاکڑ بلوچستان سے 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین بھی ہیں۔ وہ قاف لیگ کےٹکٹ پر 2008 میں کوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ انوار الحق کاکڑ 2013 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے۔انہوں نے  یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس، سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا ہے۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کی سیکیورٹی دے دی گئی۔ توقع کی جارہی ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 14 اگست کو ہوگی۔  انوار الحق کی بطور نگراں وزیراعظم کی تقرری پر تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعظم پر پی ٹی آئی سے مشاورت نہیں کی گئی، تحریک انصاف  پارلیمان کے اندر اور باہر سب سے بڑی جماعت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انوار الحق 3 ماہ میں آئین کے مطابق انتخابات کرائیں گے۔

Previous Post

آج نگراں وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائے گا

Next Post

جسٹس ( ر) مقبول باقر سندھ کے نئے نگراں وزیراعلیٰ نامزد

Next Post
جسٹس ( ر) مقبول باقر سندھ کے نئے نگراں وزیراعلیٰ نامزد

جسٹس ( ر) مقبول باقر سندھ کے نئے نگراں وزیراعلیٰ نامزد

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist