تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستانی امریکن شکاگو لینڈ چیمبر آف کامرس کا افتتاح

by ویب ڈیسک
اپریل 15, 2025
پاکستانی امریکن شکاگو لینڈ چیمبر آف کامرس کا افتتاح
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی امریکن شکاگو لینڈ چیمبر آف کامرس کا باقاعدہ افتتاح شکاگو میں ایک پروقار تقریب کے دوران ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے شرکت کی، جبکہ ممتاز کاروباری شخصیات، کمیونٹی ممبران اور مقامی حکام بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ اپنے خطاب میں قونصل جنرل طارق کریم نے پی اے سی سی سی کے قیام کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا، جو پاکستانی نژاد امریکی کاروباری افراد کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو کاروباری مواقع کو فروغ دینے، کمیونٹیز کو آپس میں جوڑنے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے ڈاکٹر طارق بٹ، نوید انور اور دیگر فعال کمیونٹی رہنماؤں کی کوششوں کو سراہا، جن کی کاوشوں سے یہ خواب حقیقت میں بدلا۔  قونصل جنرل نے شکاگو لینڈ میں موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی معاشی، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس متحرک کمیونٹی کی شمولیت خطے کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ طارق کریم نے پاک امریکہ دیرینہ شراکت داری کو اجاگر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے اپنی ترجیحات میں اقتصادی سفارت کاری کو سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امریکی مڈویسٹ ریجن کے ساتھ شراکت داری تیزی سے فروغ پا رہی ہے، جس کی مثال باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے روابط ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی اے سی سی سی  ایک مؤثر محرک کے طور پر کام کرے گا، جو پاکستانی نژاد امریکی کاروباری افراد کے لیے ایک مضبوط اقتصادی ماحول قائم کرے گا اور پاکستان و امریکہ کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

Previous Post

پاکستانی قومی اسمبلی کی جانب سے ریورنڈ جیسی جیکسن کو خراجِ تحسین

Next Post

نیویارک : "آیان کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن” کے افتتاحی پروگرام کی تقریب

Next Post
نیویارک : "آیان کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن” کے افتتاحی پروگرام کی تقریب

نیویارک : "آیان کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن" کے افتتاحی پروگرام کی تقریب

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist