تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

by ویب ڈیسک
نومبر 13, 2025
چیئرمین پی ٹی آئی، صدر کے رویے سے مایوس، علیمہ خان
Share on FacebookShare on Twitter

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی مسلسل غیر حاضری پر سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے جس میں ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ، کارِ سرکار میں مداخلت اور کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کے الزامات عائد ہیں۔ عدالتی کارروائی کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکلاء ایک بار پھر پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے دسویں مرتبہ ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کیا جائے۔ سماعت کے دوران مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان عدالت میں موجود رہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت 17 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ علیمہ خان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ گزشتہ برس 26 نومبر کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور عوامی امن میں خلل ڈالنے کے الزامات پر درج کیا گیا تھا۔

Previous Post

دورہ جاری رہے گا ، سری لنکن کرکٹ بورڈ

Next Post

سندھ حکومت کا بڑا قدم، غیر ملکی جانوروں کی درآمد پر مکمل پابندی

Next Post
karachi zoo

سندھ حکومت کا بڑا قدم، غیر ملکی جانوروں کی درآمد پر مکمل پابندی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist