تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہارِ تشکر کا خط

by ویب ڈیسک
جولائی 3, 2025
ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہارِ تشکر کا خط
Share on FacebookShare on Twitter

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام اظہارِ تشکر کا خط تحریر کیا ہے۔ یہ خط اسپیکر کے اُس مراسلے کے جواب میں لکھا گیا ہے جو انہوں نے بھارتی جارحیت پر مسلح افواج، بالخصوص پاک فضائیہ کی غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ارسال کیا تھا۔ اسپیکر نے اپنے پیغام میں پارلیمان کی جانب سے افواجِ پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی قیادت کو سراہا اور کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے معزز اراکین کی جانب سے پاک فضائیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور اس جذبے نے قومی وقار کو مزید بلند کیا۔ ایئر چیف نے لکھا کہ دشمن کو مؤثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت کا خراجِ تحسین ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک فضائیہ کی کامیابی اخدا تعالیٰ کی خاص عنایت اور پوری قوم کے اتحاد و اتفاق کا نتیجہ ہے، جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی خودمختاری اور فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہے اور قوم کے اعتماد کو اپنی طاقت سمجھتی ہے۔

Previous Post

مہوش حیات کی برطانیہ آمد پر پابندی کی خبریں بے بنیادنکلیں

Next Post

’اسکوئڈ گیم‘ کے سیزن 3 کا نیا عالمی ریکارڈ

Next Post
’اسکوئڈ گیم‘ کے سیزن 3 کا  نیا عالمی ریکارڈ

’اسکوئڈ گیم‘ کے سیزن 3 کا نیا عالمی ریکارڈ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist