تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

افغانستان بھی بھارتی روش پر ، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

by ویب ڈیسک
اکتوبر 18, 2025
تاریخی جیت، افغان کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش
Share on FacebookShare on Twitter

افغانستان نے بھی بھارت کی راہ اختیار کرتے ہوئے پاکستان میں مجوزہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبرداری کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات میں حالیہ ہفتوں کے دوران غیر معمولی تناؤ اور سفارتی کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے اثرات کھیل کے میدان تک پہنچ گئے ہیں۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ موجودہ حالات اور سرحدی تنازعات کے باعث پاکستان میں شیڈول میچز کھیلنا ممکن نہیں رہا۔ اسی بنا پر بورڈ نے پاکستان کے خلاف طے شدہ تمام میچز منسوخ کر دیے ہیں اور ٹیم کی سہ ملکی سیریز سے عدم شرکت کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ نومبر میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے مابین سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز طے تھی، جس کا پہلا میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان ہونا تھا۔ 19 نومبر کو اسی مقام پر سری لنکا اور افغانستان آمنے سامنے آنے والے تھے، جبکہ باقی پانچ میچز لاہور میں شیڈول تھے۔ فائنل 29 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رکھا گیا تھا۔افغانستان کی دستبرداری کے بعد سیریز کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اب متبادل شیڈول، نئے فارمیٹ یا کسی دوسری ٹیم کو شامل کرنے کے آپشنز پر غور کرے گا، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔سیاسی تنازعات کا کھیل پر اثر پہلی بار نہیں ہوا، مگر افغانستان کی بھارت کی طرح  یہ کھیل سے کھلوارڑ  ایک اہم عالمی سیریز کے انعقاد کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جس سے خطے میں کرکٹ ڈپلومیسی کی کوششوں کو بھی دھچکا لگ سکتا ہے۔ اُدھرپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ترجمان پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے ٹرائی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔

Previous Post

پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے

Next Post

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح

Next Post
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist