تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

انڈیا کے خلاف میچ میں پریشر کو ہینڈل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، بابراعظم

by ویب ڈیسک
اکتوبر 13, 2021
بابراعظم کا طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچیوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے خلاف میچ کو عام میچ کی طرح کھیلیں گے، جانتے ہیں کہ یہ میچ ہائی وولٹیج مقابلہ ہوتا ہے لیکن جس نے اعصاب پر قابو رکھا وہی کامیاب ہوتا ہے۔ انڈیا کے خلاف جہاں دیگر منصوبہ بندی کررہے ہیں، وہیں اس بات کی بھی کوشش ہے کہ پریشر کو کیسے ہینڈل کیا جائے۔ پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ جو ماضی میں آئی سی سی ایونٹس میں انڈیا کے خلاف میچز میں ہوچکا ہے، اُسے بھول چکے ہیں، اب ایک نئے حوصلے کے ساتھ مناسب منصوبہ بندی کرتے ہوئے میدان میں اتریں گے۔ مکمل طور پر اعتماد ہے کہ پاکستان، انڈیا کے خلاف بہترین کھیل پیش کرے گا۔ بابراعظم نے شعیب ملک کی ٹیم میں موجودگی کے سوال پر کہا کہ شعیب ملک ہوں یا محمد حفیظ انہوں نے جہاں پاکستان کے لیے کئی میچز کھیلے وہیں دنیا بھر کی کئی لیگز میں بھی نظر آئے، ان کی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گی۔ یہ کھلاڑی قومی نیشنل کپ میں پرفارمنس دے کر ہی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ یہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں تھا۔ بہرحال ہم یہ سب باتیں پرانی ہوئیں اب ہم دونوں ٹیموں کے خلاف 100فی صد کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بشکریہ ای ایس پی این
Tags: بابر اعظمبھارتٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپقومی ٹیمقومی کپتانکرکٹ
Previous Post

امریکی ریاست ٹیکساس میں جبری ویکسین کی خوراک پر پابندی

Next Post

بابر اعظم انڈیا کے خلاف جیت کے لیے پرعزم

Next Post
بابر اعظم انڈیا کے خلاف جیت کے لیے پرعزم

بابر اعظم انڈیا کے خلاف جیت کے لیے پرعزم

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist