تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آزاد کشمیر میں را‘ کا جاسوس گرفتار

by ویب ڈیسک
اپریل 16, 2026
سری لنکا : 43 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی پر اتفاق
Share on FacebookShare on Twitter

مظفر آباد میں آئی جی پولیس آزاد جموں و کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ایک اہم نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زبردست کامیابی کا اعلان کیا۔ راولا کوٹ پولیس نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا مبینہ کارندہ گرفتار کر لیا ہے۔

ig

گرفتار ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ آئی جی کے مطابق یہ شخص حساس فوجی تنصیبات، تعلیمی اداروں اور اہم مقامات کی ریکی کرتا رہا، ویڈیوز بناتا رہا اور یہ تمام معلومات دشمن تک پہنچاتا رہا۔ وہ نہ صرف جاسوسی کر رہا تھا بلکہ فوجی اڈوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منظم منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھا۔ لیاقت علی ملک نے بتایا کہ پولیس کی دلیرانہ کارروائی سے دشمن کے مذموم عزائم کو بروقت ناکام بنا دیا گیا اور ایک پورا جاسوسی نیٹ ورک بھی بے نقاب ہو گیا ہے۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے را‘ کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھا اور ریاست کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ آئی جی پولیس نے واضح پیغام دیا کہ آزاد کشمیر کی مقدس سرزمین پر دشمن کا کوئی بھی ناپاک ہاتھ نہیں پڑنے دیا جائے گا۔ سیکیورٹی ادارے ہر سطح پر چوکس ہیں اور ایسے غدار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔  انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر پولیس خطے کے امن و استحکام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی اور دشمن کے کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔  واضح رہے کہ صرف تین روز قبل پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے ایک کامیاب انٹیلی جنس آپریشن میں را‘ کے تین اور جاسوسوں کو گرفتار کیا تھا جن کا تعلق نارووال، بہاولپور اور راولا کوٹ سے تھا۔ یہ کارروائیاں پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی چوکس نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہیں جو بھارت کی ہر سازش کو خاک میں ملانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

Previous Post

پاکستان کی سفارتی فتح ، عالمی سطح پر سراہا گیا تعمیری کردار

Next Post

بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے! 26 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع

Next Post
بجلی کی قیمت میں اضافہ

بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے! 26 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist