کراچی میں منکی پاکس (ایم پاکس) کا دوسرا کیس سامنے آ گیا ہے، جس سے شہر میں صحت کے حلقوں میں تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 22 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ مریض بفر زون کا رہائشی ہے اور رپورٹ مثبت آنے کے فوراً بعد اسے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کی کوئی غیر ملکی سفری ہسٹری سامنے نہیں آئی، جو اس کیس کو مزید اہم بناتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر رابطے میں آنے والے افراد کی ٹریسنگ شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس مارچ 2026 میں رپورٹ ہوا تھا۔صحت حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر جلد کے کسی بھی غیر معمولی دانے یا بخار کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں۔








Discussion about this post