تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جنگ کے بعد شہباز شریف اور ایرانی صدر کا پہلا رابطہ

by ویب ڈیسک
اپریل 8, 2026
shahbaz sharif
Share on FacebookShare on Twitter

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 45 منٹ تک گرمجوشی اور اعتماد سے بھری ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ ایرانی صدر نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ وہ جلد از جلد ایران کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیج رہے ہیں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہباز شریف نے جنگ بندی پر آمادگی کے لیے ایرانی قیادت کی دانشمندی، دوراندیشی اور ذمہ داری کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ ایرانی صدر نے وزیراعظم کی اس ہفتے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کو قبول کر لیا۔ وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر  مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے بھی گہری تعظیم و احترام کا اظہار کیا۔ صدر پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی قیادت کی انتھک سفارتی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تصدیق کی کہ ایران اسلام آباد مذاکرات میں بھرپور شرکت کرے گا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے کو جاری رکھنے اور امن کی راہ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

I had a warm and substantive conversation with President Masoud Pezeshkian of Iran, this afternoon.

I conveyed my deep appreciation for the wisdom and sagacity of the Iranian leadership in accepting Pakistan’s offer to host peace talks in Islamabad later this week to work…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2026

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے الگ بیان میں کہا کہ یہ جنگ بندی ایران کے مطلوبہ اصولوں کے عین مطابق ہے اور یہ ہمارے عظیم رہنما  خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی بھرپور قربانیوں اور استقامت کا نتیجہ ہے کہ آج ہم سفارتکاری اور دفاعی دونوں محاذوں پر مزید متحد اور مضبوط ہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات جمعہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے جا رہے ہیں۔پاکستان ایک بار پھر عالمی سفارتکاری کے مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جہاں دو بڑی طاقتیں آمنے سامنے تھیں، وہاں پاکستانی قیادت نے امن کا پل بن کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

Previous Post

عالمی میڈیا میں پاکستان کے کردار کی دھوم

Next Post

فوجی اہداف حاصل کرلیےاب پوری توجہ کامیاب مذاکرات پر ہے

Next Post
jd vance

فوجی اہداف حاصل کرلیےاب پوری توجہ کامیاب مذاکرات پر ہے

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist