تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سندھ : ہر موٹرسائیکل والے کو اپریل میں 2 ہزار دیے جائیں گے

by ویب ڈیسک
اپریل 3, 2026
moto cycle
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں سندھ حکومت نے موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اپریل کے مہینے میں سندھ بھر کے ہر موٹرسائیکل والے کو 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ یہ رقم براہ راست اس شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی جس کے نام پر موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہے۔  مراد علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ جو لوگ ابھی تک موٹرسائیکل اپنے نام پر منتقل نہیں کروا سکے، وہ فوری طور پر ایسا کر لیں۔ حکومت نے موٹرسائیکل ٹرانسفر کی تمام فیس معاف کر دی ہے۔ صرف 15 دن کے اندر نام منتقل کروا لیں تاکہ سبسڈی آپ کے اکاؤنٹ میں آ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 66 لاکھ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں اور صرف رجسٹرڈ موٹرسائیکل ہی اس سبسڈی کا حقدار ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو بھی ریلیف دیا جائے گا۔ 25 ایکڑ سے کم زمین والے کاشتکاروں کو 1500 روپے فی ایکڑ سبسڈی ملے گی۔ محکمہ زراعت کے پاس تین لاکھ چھتیس ہزار چھوٹے کاشتکار رجسٹرڈ ہیں۔

murad ali shah

علاوہ ازیں، رجسٹرڈ مسافر بسوں کو ایک لاکھ روپے، دو ایکسل ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔  مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ یہ سبسڈی ٹارگٹڈ ہوگی اور صرف رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور کاشتکاروں کو ہی ملے گی۔  انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ لوئر کلاس کے ریلوے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور علاقائی تناؤ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ حکومت کا یہ اقدام موٹرسائیکل سواروں اور چھوٹے کاشتکاروں کے لیے ایک بڑی ریلیف ثابت ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو فوری طور پر اپنی موٹرسائیکلز اپنے نام منتقل کروا لینی چاہییں تاکہ وہ اس سبسڈی سے محروم نہ رہ جائیں۔

Previous Post

شرپسندوں کی غلط تشہیر، مؤقف کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے

Next Post

اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت

Next Post
bus

اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist