سانحہ گل پلازہ کے صدمے کے بعد پنجاب ایمرجنسی سروسز نے لاہور میں فائر سیفٹی اور حفاظتی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ شہر کے بڑے تجارتی مراکز اور پلازوں میں سخت چیکنگ جاری ہے، اور خستہ حال یا غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی پر زور دیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 13 عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دیا جا چکا ہے، جبکہ کئی بڑی عمارتوں میں آگ لگنے کی صورت میں ہنگامی اخراج اور حفاظتی اقدامات ناکافی پائے گئے ہیں۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ کے بعد ایمرجنسی سروسز نے اپنی مشینری اور فائر فائٹنگ آلات کا مکمل جائزہ لیا ہے، اور حساس عمارتوں کی انتظامیہ کو فوری طور پر حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب نائب صدر حفیظ سینٹرمون زید کا کہنا ہے کہ شہر کی متعدد عمارتیں اب بھی فائر سیفٹی ایس او پیز کو نظر انداز کر رہی ہیں، جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ انتظامیہ نے غیر محفوظ عمارتوں کی جیوٹیگنگ کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ ہر عمارت کا ریکارڈ مرتب کیا جا سکے اور بروقت حفاظتی اقدامات ممکن بنائے جائیں۔







Discussion about this post