تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مودی حکومت میں صحافیوں کی زندگی شدید دباؤ کا شکار، رپورٹ

by ویب ڈیسک
جنوری 2, 2026
اسٹینڈ اپ کامیڈین ویر داس کا کڑوا سچ اور بھارتی انتہا پسندوں میں اشتعال

بشکریہ ٹوئٹر

Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں صحافیوں اور آزادیِ اظہارِ رائے کی صورتحال پر ایک بار پھر تشویشناک روشنی پڑ گئی ہے۔بھارتی جریدے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں صحافیوں نے تشدد، گرفتاری، قانونی دباؤ اور سنسرشپ جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پورے ملک میں تقریباً 14,800 صحافیوں کو مختلف نوعیت کے ہراسانی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں 8 صحافی اور ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہلاک ہوئے، جبکہ 117 افراد کو آزادی اظہارِ رائے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں سب سے زیادہ 108 واقعات گجرات میں درج کیے گئے، جو وزیر اعظم مودی کی آبائی ریاست ہے۔ قانونی کارروائی کی آڑ میں تقریباً 208 افراد کو دباؤ یا بلیک میل کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئیں۔ اس دوران 8,000 سے زائد سابق ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

india

دی وائر نے یاد دلایا کہ 2023 میں گجرات کے فسادات پر مبنی دستاویزی فلم نشر کرنے کے بعد بی بی سی کے بھارتی دفاتر پر انکم ٹیکس چھاپے بھی مارے گئے تھے، جسے آزادیِ صحافت پر دباؤ کی ایک واضح مثال قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ سرکاری پالیسیوں پر تنقید کرنے والے صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو ٹی وی چینلز سے دور رکھا گیا، جبکہ حکومتی مؤقف سے ہٹ کر رپورٹنگ کرنے والوں کو قانونی اور انتظامی دباؤ کا سامنا رہا۔ میڈیا اداروں اور صحافتی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کے لیے کام کا ماحول مسلسل خطرناک ہوتا جا رہا ہے اور حکومت پر تنقید کو محدود کرنے کے لیے اقدامات تیزی سے کیے جا رہے ہیں، جس سے آزادی اظہارِ رائے کے بنیادی اصول شدید خطرے میں ہیں۔

Previous Post

پشاور میں ٹیکسی سروس کیلئے نئے قانون

Next Post

9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجا، صابر شاکر، معید پیرزادہ، وجاہت سعید اور حیدر مہدی کو عمر قید کی سزا

Next Post
9 may

9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجا، صابر شاکر، معید پیرزادہ، وجاہت سعید اور حیدر مہدی کو عمر قید کی سزا

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist