تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجا، صابر شاکر، معید پیرزادہ، وجاہت سعید اور حیدر مہدی کو عمر قید کی سزا

by ویب ڈیسک
جنوری 2, 2026
9 may
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں شامل ملزمان کو سنگین سزائیں سنائیں۔عدالت نے عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو ہر ایک کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ دیگر دفعات میں مجموعی طور پر 35 سال قید کی اضافی سزائیں بھی دی گئیں۔ اس کے علاوہ، عدالت نے ملزمان پر 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی عائد کی۔ جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزائیں جاری کیں۔ پراسکیوشن کی جانب سے مقدمے میں 24 گواہان پیش کیے گئے، جبکہ ملزمان کی قانونی نمائندگی کے لیے گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ عدالت میں موجود تھے، جنہیں عدالت نے ملزمان کا وکیل مقرر کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزا دی گئی، جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمے میں شاہین صبہائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو یہ سزا سنائی گئی۔ عدالت نے پراسیکوشن کی استدعا پر ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا، جو کہ انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت جائز قرار دیا گیا ہے۔ پراسیکوشن کی جانب سے راجا نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔یہ فیصلہ ملک میں ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف سخت مؤقف اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے ضمن میں ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

Previous Post

مودی حکومت میں صحافیوں کی زندگی شدید دباؤ کا شکار، رپورٹ

Next Post

ایران میں مظاہرین پر تشدد ہوا تو امریکا کارروائی کرے گا، ٹرمپ

Next Post
aptopix iran protest

ایران میں مظاہرین پر تشدد ہوا تو امریکا کارروائی کرے گا، ٹرمپ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist