کینیڈا کے شہر وینکوور کے ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ کو پرواز سے قبل شراب کی بو آنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا، جب پائلٹ ڈیوٹی فری اسٹور سے شاپنگ کر رہا تھا۔ایئرپورٹ عملے نے پائلٹ سے شراب کی بو محسوس کی اور اسے شراب خریدتے دیکھا، جس کے بعد فوری طور پر کینیڈین حکام کو اطلاع دی گئی۔ حکام نے پائلٹ کا بریتھ اینالائزر ٹیسٹ کیا اور مزید تحقیقات کے لیے اسے روک کر حراست میں لے لیا۔ اس معاملے پر ایئر انڈیا نے بیان جاری کیا کہ کینیڈین حکام نے پائلٹ کے ڈیوٹی کے لیے موزوں نہ ہونے پر تحفظات ظاہر کیے، جس کے بعد اسے پرواز سے ہٹا دیا گیا۔ دوسری جانب بھارت کے سول ایوی ایشن ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے ایئر انڈیا کے ایک اور کاک پٹ کریو کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے۔ الزام ہے کہ پائلٹس نے دہلی اور ٹوکیو کے درمیان متعدد پروازیں سنگین خامیوں کے باوجود آپریٹ کیں۔ ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا سے دو ہفتوں میں وضاحت طلب کی ہے، اور ہوابازی کی شفافیت اور حفاظت کے اقدامات پر کڑی نظر رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔







Discussion about this post