تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی انٹرنیشنل بک اینڈ ایڈ ٹیک فئیر 2026: یکم مئی سے

by ویب ڈیسک
دسمبر 30, 2025
books
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں یکم سے 3 مئی 2026 کو کراچی انٹرنیشنل بک اینڈ ایڈ ٹیک فیئر کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ ”  کراچی انٹرنیشنل بک اینڈ ایڈ ٹیک فئیر 2026″ محض ایک کتابی نمائش نہیں، بلکہ علم، تحقیق، ڈیجیٹل جدت اور مستقبل کی فنی مہارتوں کو یکجا کرنے والا ایک ہمہ جہت پروگرام ثابت ہوگا۔ اس تین روزہ میلے کا بنیادی مقصد پاکستان کے روایتی تعلیمی نظام کو عالمی علمی اور تکنیکی رابطوں سے جوڑنا اور ایک ایسی قومی تحریک کا آغاز کرنا ہے جو نئی نسل کو جدید دور کے چیلنجز کے لیے تیار کر سکے۔حال ہی میں میلے کے منتظمین، ڈاکٹر سعد بن عزیز اور علی کامران چشتی نے سندھ کے صوبائی وزیر برائے انفارمیشن  ٹیکنالوجی، علی راشد سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے نمائش کے دوران ہونے والے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے اپنی وزارت کی جانب سے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسی طرح سابق وفاقی رکن اور سابق صوبائی وزیر بلوچستان، جان اچکزئی نے بھی اس میلے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کی علمی و سیاسی خدمات کے اعتراف میں انہیں اس میلے کا "سیاسی سفیر” مقرر کیا گیا ہے، جو اس پروگرام کے سماجی و سیاسی اثرات کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔

پاکستان کے ممتاز اشاعتی اور تعلیمی ادارے اس میلے کی کامیابی کے لیے متحد ہو چکے ہیں۔ بچوں کے ادب اور تعلیمی ٹیکنالوجی کے معروف ادارے ایزو کارپ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ عمران اظہر نے اس میلے کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے اشاعتی صنعت کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نیشنل بک  فاؤنڈیشن کے علاقائی سربراہ فیاض نے بھی ڈاکٹر سعد بن عزیز سے ملاقات میں نوجوانوں کے لیے تخلیقی اور فکری منصوبوں پر اتفاق کرتے ہوئے مکمل اشتراک کا وعدہ کیا ہے۔ تعلیمی میدان میں کراچی فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز، گرین وچ یونیورسٹی، داؤد پبلک اسکول اور دی کمانڈر اسکول جیسے بڑے نام بھی اس میلے کا حصہ بننے کی تصدیق کر چکے ہیں۔ کراچی بین الاقوامی کتب و تعلیمی ٹیکنالوجی میلہ 2026 پاکستان کے تعلیمی مستقبل کی سمت متعین کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ پروگرام روایتی کتابی ثقافت کو بچاتے ہوئے جدید دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

book expo

Previous Post

اسرائیل کے صومالی لینڈ تسلیم کرنے کے اعلان کو پاکستان نے مسترد کردیا

Next Post

چیف آف آرمی اسٹاف پولو اور نیزہ بازی چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر

Next Post
coas

چیف آف آرمی اسٹاف پولو اور نیزہ بازی چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist