تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈیجیٹل ڈائیلاگ 2025: ترقی کا راستہ میڈیا، ٹیک اتحاد سے، فریڈم نیٹ ورک

by ویب ڈیسک
دسمبر 11, 2025
whatsapp image 2025 12 10 at 6.36.24 pm (1)
Share on FacebookShare on Twitter

ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیکنالوجی سیکٹرز کو ایک جامع، محفوظ اور شمولیتی ڈیجیٹل ماحول کی تعمیر کے لیے تعاون کرنا چاہیے جو معتبر معلومات تک رسائی کو یقینی بنائے اور شہریوں کو ڈیجیٹل تبدیلی سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کرے۔ یہ مشاہدات بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والے دوسرے سالانہ ڈیجیٹل ڈائیلاگ سمٹ میں شرکاء نے بیان کیے۔ اس قومی کانفرنس کا انعقاد فریڈم نیٹ ورک نے انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ کے تعاون سے کیا تھا۔ اس سمٹ نے پاکستان کے ڈیجیٹل انفارمیشن کے نظام اور عوامی مفاد کے میڈیا کے مستقبل پر بات کرنے کے لیے معروف صحافیوں، ٹیکنالوجی ماہرین، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ڈیجیٹل حقوق کے حامیوں کو اکٹھا کیا۔ اجلاس کے دوران مباحثوں نے تکنیکی اختراعات بالخصوص مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے ذریعہ پیش کردہ مواقع تلاش کرتے ہوئے آزاد ڈیجیٹل صحافت اور مفاد عامہ کی ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کو درپیش اہم مالیاتی اور پالیسی چیلنجز کا جائزہ لیا۔

فریڈم نیٹ ورک کی پروگرام مینیجر مناہل شہاب نے کہا کہ اے آئی متاثرہ مستقبل کی حقیقت کو سمجھنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور بات چیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈائیلاگ سمٹ ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور جامع پاکستان کے لیے مشترکہ روڈ میپ بنانے کا تصور کرتا ہے۔ آئی ایم ایس کے پروگرام مینیجر عدنان رحمت نے آزاد ڈیجیٹل نیوز میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی جو مقامی کمیونٹیز کی معلومات کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان آزاد ڈیجیٹل نیوز آؤٹ لیٹس نے ہمارے معاشرے کے تنوع اور تکثیریت کی عکاسی کی ہے جبکہ ایسی معتبر خبریں فراہم کی ہیں جو اخلاقیات اور مفاد عامہ کی اقدار کی پاسداری کرتی ہیں۔

whatsapp image 2025 12 10 at 6.36.27 pm (1)

ٹائمز آف کراچی، ہزارہ ایکسپریس نیوز، ٹرائبل نیوز نیٹ ورک، وائس پی کے ڈاٹ نیٹ اور دی رپورٹرز سمیت ممتاز آزاد ڈیجیٹل میڈیا آؤٹ لیٹس کے مالکان اور ایڈیٹرز نے مفاد عامہ کی صحافت پر عمل کرنے میں اپنے تجربات، چیلنجز اور سنگ میل بتائے۔ انہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے وسائل کی رکاوٹوں کے باوجود کمیونٹی کی آواز اجاگر کرنے اور کہانی سنانے کی نئی شکلوں کو فعال بنایا ہے۔ پینلسٹس نے ان مختلف طریقوں کا بھی جائزہ لیا جن میں اے آئی مواد کی تخلیق، تقسیم کے طریقوں اور نیوز روم کے کام کو نئی شکل دے رہا ہے۔ اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے ڈپٹی مینیجر پروجیکٹس اسامہ بن منصور نے کہا کہ ان کا ادارہ اپنے کام میں نیشنل ے آئی پالیسی کے اصولوں کو اپنا رہا ہے اور حال ہی میں طلباء، محققین اور کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے سماجی فائدے کے منصوبے بنانے کیلئے ایک مقابلہ میں مدعو کیا ہے۔ ڈیجیٹل ڈائیلاگ سمٹ کے شرکاء نے حقوق کا احترام کرنے والے ڈیجیٹل نظام کی حمایت کے لیے میڈیا، ٹیکنالوجی، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

capture

Previous Post

پاکستان میں 5 جی لائسنس آئندہ سال فروری، مارچ تک

Next Post

دہشت گرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

Next Post
فلسطینی روزانہ بھوک یا گولی سے موت کا انتخاب کر رہے ہیں

دہشت گرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist