اپنی سالانہ روایت برقرار رکھتے ہوئے، گوگل نے 2025 کا ’Year in Search‘ جاری کردیا، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال لوگوں نے سب سے زیادہ کس بارے میں جاننا چاہا۔ یہ سالانہ رپورٹ نہ صرف ٹرینڈز کا احاطہ کرتی ہے بلکہ یہ بھی بتاتی ہے کہ کون سے سلیبریٹیز، کون سی خبریں اور کون سے موضوعات عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ پاکستان میں جاری ہونے والی رپورٹ میں سب سے زیادہ کرکٹ کا راج رہا، جبکہ ڈرامے تفریح کی دنیا میں دوسرے نمبر پر رہے۔ لوگ مصنوعی ذہانت کے تیزی سے اُبھرتے ہوئے ٹولز کے بارے میں بھی بہت پُرجوش دکھائی دیے۔ پاکستانیوں نے اس سال نئے پکوان سیکھے، پیسے لگانے کے طریقے تلاش کیے اور انشورنس سے لیکر وکیل ڈھونڈنے تک ہر چیز کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ طلبا نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے بعد اپنے نتائج کے لیے بہت زیادہ تلاشیں کیں۔ اس سال کھیلوں کے میدان میں پاکستانیوں نے واضح کردیا کہ اُن کا پسندیدہ کھیل ہمیشہ کی طرح کرکٹ ہی ہے۔ سب سے زیادہ تلاش کیے گئے میچز میں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سرِفہرست رہا جبکہ سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ رہی , شاید علی ترین کی وجہ سے؟ ایشیاء کپ، جس کے اختتام پر بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا، پاکستان میں تیسرے جبکہ عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر رہا۔ کھلاڑیوں کی فہرست میں تمام دس نام کرکٹرز کے تھے۔ سب سے اوپر بھارت کے ابھیشیک شرما رہے جبکہ بنگلہ دیش کے سیف حسن نویں نمبر پر آئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں حسن نواز، عرفان نیازی اور صاحبزادہ فرحان ٹاپ تین رہے۔

سب سے زیادہ تلاش کیے گئے , کرکٹ
-
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
-
پاکستان سپر لیگ
-
ایشیا کپ
-
پاکستان بمقابلہ بھارت
-
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
-
انڈیا بمقابلہ انگلینڈ
-
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز
-
انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی
-
پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات
سب سے زیادہ تلاش کیے گئے کھلاڑی
-
ابھیشیک شرما
-
حسن نواز
-
عرفان خان نیازی
-
صاحبزادہ فرحان
-
محمد عباس
-
صائم ایوب
-
یاسر خان
-
کاشف علی
-
سیف حسن
-
عبدالصمد
-
تفریح کے شعبے میں ڈرامے دوسرے نمبر پر رہے اور یہ سب جانتے ہیں کہ پاکستانی اپنے رات 9 بجے کے ڈرامے کتنے شوق سے دیکھتے ہیں۔
اس سال ایکشن اور تھرلر ڈراموں نے دھوم مچائی۔ Sher، Mohra، Dayan اور Dunyapur ٹاپ 10 میں شامل رہے۔
اس سال کی خبروں میں وہی کچھ تھا جس نے عوام کو پریشان رکھا۔ مون سون بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، کراچی میں پانی بھر جانا اور دریائے چناب کی صورتحال ٹاپ سرچز میں شامل رہے۔
طلبا نے بھی نتائج کے لیے بے چینی سے سرچ کیا۔ ایف بی آئی ایس ای، دسویں جماعت اور نویں جماعت کے نتائج سرفہرست رہے۔
سب سے زیادہ تلاش کیے گئے , مقامی خبریں
-
پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری
-
کراچی میں سیلاب
-
ایران
-
آسان کاروبار کارڈ
-
چناب میں سیلاب کی صورتحال
-
ایف بی آئی ایس ای رزلٹس
-
دسویں جماعت کے نتائج
-
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025
-
پاکستان میں سونے کے ریٹس
-
نویں جماعت کے نتائج
-
اس سال لوگوں نے نئے نئے کھانے بنانے کی کوشش کی , خاص طور پر ٹوٖفو اور کینوا جیسی ڈِشز، جو پاکستانی گھروں میں کم ہی بنتی ہیں۔
دوسری جانب کچھ لوگوں نے سادہ اور روزمرہ کے کھانوں کی ترکیبیں بھی تلاش کیں، جیسے سوپ، سینڈوچ اور آسان پکوان۔

-
سب سے زیادہ تلاش کیے گئے , ریسپیز
-
سینڈوچ ریسپیز
-
فوڈ فیوژن ریسپیز
-
کینوا ریسپیز
-
ڈو (آٹا) ریسپیز
-
سویٹ ڈِشز ریسپیز
-
مٹن ریسپیز
-
ایزی ریسپیز
-
ٹوفو ریسپیز
-
سوپ ریسپیز
-
بیف ریسپیز
-
’How to‘ کیٹیگری میں لوگوں نے سب سے زیادہ مالی معاملات کے بارے میں سرچ کیا۔
کرپٹو میں سرمایہ کاری، اسٹاک مارکیٹ اور کریڈٹ کارڈ کے حصول کے بارے میں تلاشیں نمایاں رہیں۔سب سے زیادہ سرچ ہونے والا موضوع کراچی کے ای چالان چیک کرنے کا طریقہ تھا۔ لوگ وکیل ڈھونڈنے کا طریقہ بھی جاننا چاہتے تھے , شاید ٹریفک چالان ہی اس کی اصل وجہ ہو!

-
سب سے زیادہ تلاش کیے گئے , How To
-
How To Check E Challan Karachi
-
انسٹاگرام پر ان سینٹ میسجز کیسے دیکھیں
-
کار انشورنس کیسے کریں
-
کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیسے کریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیسے کریں
-
کریڈٹ کارڈ کے لیے کیسے اپلائی کریں
-
گِبلی تصویر کیسے بنائیں
-
بہترین وکیل کیسے منتخب کریں
-
Nokoprint ایپ سے فون سے پرنٹ کیسے نکالیں
-
بلاگ کیسے اپ لوڈ کریں
-
-
-







Discussion about this post