تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکی نیشنل گارڈز کی 20 سالہ زخمی خاتون اہلکار دم توڑ گئیں

by ویب ڈیسک
نومبر 28, 2025
usa
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس سے محض چند گلیوں کے فاصلے پر ہونے والی گھات لگاکر فائرنگ نے ایک اور المناک داستان رقم کر دی۔ نیشنل گارڈز کی جواں عزم اہلکار سارا بیک اسٹروم بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ ان کی موت نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھینکس گیونگ کے روز سروس ممبرز سے گفتگو کے دوران اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کی۔ انہوں نے 20 سالہ سارا بیک اسٹروم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک، باوقار اور شاندار انسان تھیں۔ جون 2023 میں سروس جوائن کرنے والی یہ نوجوان اہلکار ہر معیار پر بہترین ثابت ہوئیں۔ صدر ٹرمپ نے افغان نژاد حملہ آور کے بھی شدید زخمی ہونے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ نیشنل گارڈز سمیت تمام سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں، اور ان پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ وینزویلا کو حدود میں رکھنے کے لیے جلد فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی بی 2 بمبار طیاروں نے 37 گھنٹے طویل فلائٹ کے بعد اپنے ہدف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے پائلٹس سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پائلٹس انہیں ایکشن فلموں کے ہیرو ٹام کروز کی یاد دلاتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مزید بی 2 بمبار طیاروں کی خریداری کے بڑے آرڈر پر بھی دستخط کر دیے۔ گزشتہ روز پیش آنے والے حملے میں سارا کے ہمراہ 24 سالہ ایئر فورس سارجنٹ اینڈریو وولف بھی شدید زخمی ہوئے۔ تیز رفتار اور اچانک کیے گئے ایمبوش میں دونوں اہلکاروں کو اپنے دفاع کا موقع تک نہ مل سکا۔ یہ دونوں وہی نیشنل گارڈز اہلکار تھے جنہیں صدر ٹرمپ کی ہدایات پر وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے اگست میں واشنگٹن ڈی سی بھیجا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ دوسرا زخمی اہلکار زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے اور اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔

usa

واقعے کی تحقیقات میں سامنے آیا کہ حملہ آور 29 سالہ رحمان  لکنوال افغان نژاد امریکی شہری ہے، جو ماضی میں افغانستان میں امریکی فورسز کے ساتھ کام کر چکا تھا۔ اس حملے کے ردعمل میں ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ افغانستان سمیت 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز اور مستقل رہائشیوں کے امیگریشن اسٹیٹس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے ڈائریکٹر جوزف ایڈلو نے کہا کہ ان ممالک کے ہر شخص کی تفصیلی اور سخت جانچ پڑتال کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ وہی ممالک ہیں جنہیں ٹرمپ کے سابق حکمنامے میں تشویش کے زمرے میں رکھا گیا تھا، جن میں افغانستان، ایران، یمن، لیبیا، سوڈان، صومالیہ، چاڈ اور میانمار سمیت کئی دیگر ممالک شامل ہیں۔ بدھ کے روز حملے میں ملوث لکنوال 2021 میں ’آپریشن ایلیز ویلکم‘ کے تحت امریکہ آیا تھا، جو اس پروگرام کا حصہ تھا جس میں امریکہ نے ان افغان شہریوں کو پناہ دی تھی جو جنگ کے دوران امریکی افواج کے معاون رہے اور جنہیں طالبان سے انتقامی کارروائیوں کا خطرہ تھا۔۔

Previous Post

نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا اولین مقصد ہے

Next Post

تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بند

Next Post
تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بند

تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بند

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist