تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کروڑوں کے فراڈ میں مس یونیورس مقابلے کی شریک مالک کے وارنٹ گرفتاری

by ویب ڈیسک
نومبر 27, 2025
anne jakapong jakrajutatip
Share on FacebookShare on Twitter

تھائی لینڈ میں خوبصورتی کے سب سے بڑے عالمی مقابلے مس یونیورس کی شریک مالک اور معروف میڈیا ٹائیکون این جکاپونگ جکرا جتاتیپ ایک بڑے قانونی بحران میں پھنس گئیں، جہاں جنوبی بنکاک کی عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق این جکرا جتاتیپ پر 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر کے مبینہ فراڈ کا الزام ہے۔ یہ مقدمہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مس یونیورس 2025 پہلے ہی جنسی امتیاز اور غیر شفاف فیصلوں جیسے تنازعات کی زد میں تھا۔ مس میکسیکو فاطمہ کی تاج پوشی کے فوراً بعد ہی یہ نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا، جس نے مقابلے کے مستقبل پر مزید سوالات کھڑے کر دیے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ایک پلاسٹک سرجن نے دعویٰ کیا ہے کہ این جکرا جتاتیپ نے انہیں 2023 میں اپنی کمپنی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے اہم معلومات جان بوجھ کر چھپائیں، اور یہ بھی جانتی تھیں کہ وہ مقررہ مدت میں رقم واپس کرنے کی اہل نہیں ہیں۔

anne jakapong jakrajutatip 1a

مدعی کے مطابق اسے دانستہ طور پر دھوکا دیا گیا۔ عدالت نے بتایا کہ 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر کے اس فراڈ کیس کا فیصلہ منگل کو سنایا جانا تھا، لیکن این جکرا جتاتیپ سماعت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ان کی غیر حاضری کو عدالت نے ”فرار کی کوشش“ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ این جکرا جتاتیپ مس یونیورس مقابلے کی عالمی شہرت یافتہ کاروباری شریک مالک ہونے کے ساتھ خود بھی ایک بڑی میڈیا شخصیت ہیں، تاہم ان کے خلاف جاری کارروائی نے نہ صرف ان کی ساکھ، بلکہ مس یونیورس تنظیم کے وقار کو بھی شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ یہ معاملہ اب تھائی لینڈ اور عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے چند دنوں میں یہ کیس مزید پیچیدگیاں اختیار کرے گا۔

anne jakapong jakrajutatip 1

Previous Post

آئی سی سی نے پرتھ کی پچ کو ’اعلیٰ ترین ‘ قرار دے دیا

Next Post

نیشنل گارڈز پر حملہ، افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل

Next Post
usa imgration

نیشنل گارڈز پر حملہ، افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist