تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکا کا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کا عندیہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 27, 2025
marco rubio
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، تاہم یہ پیش رفت بھارت کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو متاثر کیے بغیر ہوگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون بڑھانا چاہتا ہے، لیکن یہ تعاون بھارت کے ساتھ دوستی کی قیمت پر نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس سے امریکا—انڈیا شراکت کمزور ہوگی۔

marco rubio 2

مارکو روبیو کے مطابق بھارت کو پاکستان سے متعلق اپنے تاریخی تنازعات کے باعث کچھ خدشات ہو سکتے ہیں، تاہم بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ امریکا اُن تمام ممالک کے ساتھ کام کرتا ہے جن کے ساتھ اس کے مفادات وابستہ ہوں، اور پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا واضح امکان موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود بھی ایسے ممالک کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے جن کے ساتھ امریکا کے تعلقات نہیں، اور یہی سفارت کاری کی اصل نوعیت ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پاک بھارت جنگ سے پہلے ہی مثبت سمت میں بڑھنا شروع ہو چکے تھے۔ “ہم نے اتحاد اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے جنگ سے پہلے ہی پاکستان سے رابطے بڑھائے تھے۔ متعدد شعبے ایسے ہیں جن میں ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔”مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری رہی ہے اور اگر ممکن ہو تو امریکا اس تعاون کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کسی تیسرے ملک — خصوصاً بھارت — کے لیے نقصان دہ نہیں ہوں گے۔ “بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ امریکا کیلئے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے۔”

Previous Post

ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی شروع

Next Post

تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے پر بم حملہ

Next Post
car

تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے پر بم حملہ

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist