تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہدیٰ بیوٹی کا پہلی مس فلسطین نادین ایوب کے ساتھ اشتراک کا اعلان

by ویب ڈیسک
اکتوبر 23, 2025
ہدیٰ بیوٹی کا  پہلی مس فلسطین نادین ایوب کے ساتھ اشتراک کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

عراقی نژاد امریکی میک اپ آرٹسٹ، عالمی شہرت یافتہ برانڈ Huda Beauty کی بانی اور سی ای او ہُدیٰ قطان نے پہلی مس فلسطین نادین ایوب کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کا اعلان کر دیا۔ہُدیٰ بیوٹی کے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا:

“ہمیں فخر ہے کہ پہلی مس یونیورس فلسطین نادین ایوب کو مس یونیورس مقابلے میں شرکت کے لیے سپورٹ کر رہے ہیں۔ یہ صرف ایک پیجینٹ نہیں , یہ طاقت، فخر اور نمائندگی کا لمحہ ہے۔”

27 سالہ نادین ایوب صرف ایک حسینہ نہیں، بلکہ انسانی حقوق اور ماحولیاتی استحکام کی سرگرم کارکن بھی ہیں۔ انہوں نے دبئی میں Oliv Green Academy قائم کی  جو یو اے ای کی پہلی اکیڈمی ہے جہاں خواتین کو پائیداری اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تربیت دی جاتی ہے۔وہ سیداتِ فلسطین نامی پلیٹ فارم سے بھی منسلک ہیں، جو تعلیم اور خواتین کے بااختیار ہونے کے لیے سرگرم ہے۔نادین ایوب رواں سال نومبر میں بنکاک میں ہونے والے 74ویں مس یونیورس مقابلے میں فلسطین کی نمائندگی کریں گی، جہاں دنیا بھر سے 130 سے زائد شرکاء شرکت کریں گی  اور فلسطین پہلی بار اس عالمی اسٹیج پر آواز بنے گا۔

شراکت , اقدار کی ہم آہنگی

یہ اشتراک ظاہری جمالیات کے بجائے مشترکہ اقدار پر مبنی ہے:
 پائیداری
 تعلیم
 خواتین کا بااختیار ہونا
 حقیقت، خوداعتمادی اور بے خوف اظہار

یہ وہ اصول ہیں جن پر نادین ایوب کی تنظیمیں بھی کام کرتی ہیں اور ہُدیٰ بیوٹی کا نظریہ بھی انہیں تقویت دیتا ہے۔

ہُدیٰ قطان . کاروبار سے بڑھ کر ایک مؤقف

ہُدیٰ قطان ماضی میں بھی فلسطین کے لیے واضح اور بے لاگ آواز بنتی رہی ہیں۔انہوں نے Vogue Arabia سے گفتگو میں کہا تھا:

“جب آپ غزہ اور فلسطین کی حقیقت جان لیتے ہیں، تو آپ پھر اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔”

فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانے پر انہیں دھمکیاں اور منفی مہم کا سامنا کرنا پڑا، مگر وہ خاموش نہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حق میں پوسٹ لائیک اور شیئر کرنے سے ان کا خوف کم ہوا اور لوگوں کا مؤقف بدلتا نظر آیا۔

“میں ایک خاموش نہ رہنے والی قوم کی آواز ہوں”

مس فلسطین بننے کے موقع پر نادین ایوب نے کہا:

“یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں پہلی بار فلسطین کی نمائندگی خود کروں گی۔ جب میرا وطن، خصوصاً غزہ، دکھ سے گزر رہا ہے,  میں ایک ایسی قوم کی آواز ہوں جو خاموش ہونے سے انکار کرتی ہے۔ میں ہر اس فلسطینی عورت اور بچے کی نمائندہ ہوں جن کی طاقت دنیا کو دیکھنی چاہیے۔”

Previous Post

جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی

Next Post

جنوبی افریقہ کی جیت, ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

Next Post
جنوبی افریقہ کی جیت, ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

جنوبی افریقہ کی جیت, ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist