تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ناقابل شکست پاکستانی فائٹر رضوان کا بھارتی حریف سے جمعرات کو مقابلہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 22, 2025
ناقابل شکست پاکستانی فائٹر رضوان کا  بھارتی حریف سے جمعرات کو مقابلہ
Share on FacebookShare on Twitter

جمعرات کے روز دبئی کے مشہور زمانہ ایجنڈا ایرینا میں ہونے والی رشین بیسڈ اے سی اے (Absolute Championship Akhmat) فائٹ نائٹ کا سب سے توجہ کھینچنے والا لمحہ وہ ہوگا جب ناقابلِ شکست پاکستانی فائٹر رضوان علی ’دی حیدر‘ ایک بار پھر پنجرے میں قدم رکھیں گے۔ اس بار روایتی حریف ملک بھارت کے رانا رودر پرتاپ سنگھ اُن کے سامنے ہوں گے۔

رضوان 10–0 کے بے داغ ریکارڈ کے ساتھ کیج میں اتریں گے۔ اگست میں مصر کے ادھم محمد کے خلاف سخت مقابلے میں فتح کے بعد وہ ایک بار پھر اپنی دھاک بٹھانے اور اپنے تسلسل کو ثابت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی فائٹرز کے مقابل گزشتہ برس اُن کی تین تابڑ توڑ ناک آؤٹ فتوحات پہلے ہی ان کا ذہنی پلڑا بھاری کر چکی ہیں، اور وہ آج پاکستان کے اُبھرتے ہوئے ایم ایم اے سُپر اسٹار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کے حریف 28 سالہ رانا رودر پرتاپ سنگھ (12–2) زیادہ تر بینٹم ویٹ ڈیویژن میں لڑے ہیں، یہی عنصر اس مقابلے کو مزید غیر متوقع اور خطرناک بنا دیتا ہے۔ دونوں کے لیے یہ ایک ہائی رسک مگر ہائی ریوارڈ فائٹ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omar Ahmed (@omaarthe1)

پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے مطابق اس ایونٹ میں یو ایف سی (Ultimate Fighting Championship) کے آفیشلز کی موجودگی متوقع ہے، یہ وہی مہکتی ہوا ہے جو رضوان کے دیرینہ خواب سے براہِ راست جڑی ہوئی ہے۔ رضوان نے اسی برس ایک انٹرویو میں کہا تھا:

“یو ایف سی میں کوئی پاکستانی فائٹر نہیں… اور میں چاہتا ہوں کہ پہلا نام میرا ہو۔”

یہ فائٹ اُس دور میں ہو رہی ہے جب پاکستانی ایم ایم اے عالمی نقشے پر تیزی سے اُبھرتا دکھائی دے رہا ہے۔ جارجیا میں شہاب علی، عبدالمنان اور ایان حسین کی حالیہ جیتوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی موجودگی کو پہلے سے کہیں زیادہ سنگین انداز میں منوایا ہے۔اگر ’’دی حیدر‘‘ نے یہ لڑائی جیت لی تو وہ نہ صرف اپنے ناقابلِ شکست ریکارڈ کی بقا کا دفاع کریں گے بلکہ ممکن ہے کہ وہ یو ایف سی کے دروازے پاکستانی فائٹرز کے لیے کھول دیں یوں وہ پاکستان کی فائٹنگ اسپورٹس ہسٹری میں عہدِ نو کے پہلے علمبردار کے طور پر صفحۂ تاریخ پر اپنا نام درج کر دیں گے۔

Previous Post

وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ

Next Post

الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو حلقہ بندیوں کے لیے 4 ہفتے کی مہلت

Next Post
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو

الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو حلقہ بندیوں کے لیے 4 ہفتے کی مہلت

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist