تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 22, 2025
وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ
Share on FacebookShare on Twitter

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی ٹیلیفونک مشاورت کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے اپنے غیر متزلزل عزم کی دوٹوک توثیق کی۔دفترِ خارجہ کے مطابق یہ گفتگو گزشتہ رات دیر گئے ہوئی، جس میں فریقین نے فلسطین اور غزہ کے حوالے سے تازہ علاقائی پیش رفت کا گہرا اور سنجیدہ جائزہ لیا, یہ رابطہ اُن سفارتی مذاکرات کا تسلسل تھا جو اس سے قبل بھی دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان جاری ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے نہ صرف صورتِ حال پر یکساں تشویش کا اظہار کیا بلکہ باہمی اتفاقِ رائے کے ساتھ اس عزم کو دہریا کہ خطے کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے مربوط سفارتی، سیاسی اور انسانی نوعیت کے اقدامات ناگزیر ہیں۔ دونوں ممالک نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا۔

Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke on the phone late last night with the Foreign Minister of Saudi Arabia, H.H. Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan.

Building on their previous discussions, the two leaders reviewed recent regional… pic.twitter.com/31G4PqAOpQ

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 22, 2025

پاکستان اور سعودی عرب اُن آٹھ مسلم ممالک میں شامل رہے ہیں جنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور معصوم فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے ایک بین الاقوامی امن فارمولا وضع کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ اسی تسلسل میں رواں ماہ کے آغاز میں دونوں ممالک نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے خاتمے اور جنگ بندی معاہدے پر ہونے والی پیش رفت کا خیر مقدم کیا تھا، جب کہ سعودی عرب نے امید ظاہر کی تھی کہ یہ پیش قدمی دو برس کی تباہ کن جنگ کے بعد امن و سکون کی طرف فیصلہ کن قدم ثابت ہوگی۔ مزید برآں، پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی روابط ہمہ جہتی نوعیت کے حامل ہیں, یہ رشتے مشترکہ اسلامی ورثے، گہرے اسٹریٹجک تعاون، وسیع اقتصادی اشتراک اور توانائی و مالی معاونت پر استوار ہیں۔ اسلامی دنیا کی قیادت میں دونوں ممالک کی قربت ہمیشہ خطے کے توازن میں بنیادی حیثیت رکھتی آئی ہے۔ ستمبر میں ریاض میں دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے، جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر بیرونی حملہ کیا جائے تو اُسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا. یہ اقدام دونوں ریاستوں کی سلامتی اور مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

Previous Post

وفاق کا کے پی سے گاڑیاں واپس لے کر بلوچستان کو دینے کا فیصلہ

Next Post

ناقابل شکست پاکستانی فائٹر رضوان کا بھارتی حریف سے جمعرات کو مقابلہ

Next Post
ناقابل شکست پاکستانی فائٹر رضوان کا  بھارتی حریف سے جمعرات کو مقابلہ

ناقابل شکست پاکستانی فائٹر رضوان کا بھارتی حریف سے جمعرات کو مقابلہ

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist