تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بلوچستان میں دیرپا خوشحالی کیلئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا ہوگا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 21, 2025
ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہوسکتی
Share on FacebookShare on Twitter

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیرپا خوشحالی اور سماجی و معاشی استحکام کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر جامع قومی حکمتِ عملی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جہاں کے عوام محب وطن، باصلاحیت اور باحوصلہ ہیں۔ یہی عوام اس صوبے کا حقیقی سرمایہ ہیں۔آرمی چیف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے جاری ترقیاتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے عوامی فلاح و بہبود کو مدِنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے سماجی و معاشی

ڈھانچے کی بہتری کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ صوبے کی بے پناہ معاشی صلاحیت کو بلوچستان کے عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لایا جانا چاہیے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول سوسائٹی کے مثبت کردار اور نوجوانوں کی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی اور بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ آرمی چیف نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت کی سرپرستی میں چلنے والی پراکسیز، فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج بلوچستان میں عوام دشمن ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ صوبے میں بد امنی اور تشدد کو ہوا دی جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایسی دہشت گرد کوششوں کے مکمل سدباب کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صوبے کو اس لعنت سے نجات دلائی جائے گی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم ملکی سرحدی سالمیت کے خلاف کسی بھی اندرونی یا بیرونی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا تاکہ پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے ایک تفصیلی سیشن پر ہوا۔

Previous Post

جعلی میسجز اور دباؤ کے تحت رقوم بٹورنے کا منصوبہ

Next Post

پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہئے، امریکی صدر

Next Post
بھارت پر امریکی چابک! صدر ٹرمپ نے 25 فیصد مزید ٹیرف چسپاں کر دیا

پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہئے، امریکی صدر

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist