جس میں پلیٹ فارم نے محفوظ اور ذمہ دار ڈیجیٹل ماحول برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کی ہیں۔ یہ رپورٹ اپریل تا جون 2025 کے اعدادوشمار پر مشتمل ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم نے خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی اور اس کے بروقت خاتمے کے لیے کس قدر فعال کردار ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس عرصے کے دوران 2 کروڑ 54 لاکھ 48 ہزار 992 ویڈیوز پالیسی ضوابط کی خلاف ورزی پر ہٹا دی گئیں۔کانٹینٹ ریموول کی فعال شرح 99.7% رہی جبکہ ان میں سے 96.2% ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کر دی گئیں، جو نگرانی کے مضبوط اور فوری نظام کی عکاسی کرتا ہے۔عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے دوسری سہ ماہی میں 189 ملین ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے والے کل مواد کا تقریباً 0.7% بنتی ہیں۔ان میں سے 1.63 کروڑ سے زائد ویڈیوز خودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے پکڑی گئیں جبکہ 74 لاکھ 57 ہزار ویڈیوز بعد از جائزہ بحال بھی کی گئیں۔پلیٹ فارم نے رپورٹ کیا کہ 99.1% کانٹینٹ فعال طور پر ہٹایا گیا جبکہ 94.4% کیسز میں پوسٹ کے 24 گھنٹے کے اندر کارروائی مکمل کرلی گئی۔

جعلی اور کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا گیا:
-
7 کروڑ 69 لاکھ 91 ہزار 660 فیک اکاؤنٹس معطل
-
جبکہ 2 کروڑ 59 لاکھ 4 ہزار 708 ایسے اکاؤنٹس بھی بند کیے گئے جن کا تعلق مبینہ طور پر 13 سال سے کم عمر صارفین سے تھا۔
ٹک ٹاک نے بتایا کہ مزید رہنمائی، پالیسی ٹولز اور مکمل تفصیلات دیکھنے کے لیے ٹرانسپیرنسی سینٹر اوپن کیا جا سکتا ہے، جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔







Discussion about this post