تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ارشد چائے والا کو بڑی ریلیف ، نادرا نے شناختی دستاویزات بحال کردیں

by ویب ڈیسک
اکتوبر 21, 2025
ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت معطل
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مکمل قانونی جانچ پڑتال کے بعد ارشد چائے والا کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیا۔ یاد رہے کہ 9 اپریل 2025 کو نادرا نے ارشد چائے والا کی شہریت سے متعلق شکوک کی بنیاد پر ان کے تمام شناختی دستاویزات بلاک کرتے ہوئے انہیں افغان شہری قرار دینے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ اس اقدام کے خلاف ارشد خان نے عدالت سے رجوع کیا، جس پر ان کا کیس گزشتہ کئی ماہ سے سماعت کے مراحل میں تھا۔ عدالت نے نادرا حکام کو مفصل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ 20 اکتوبر کے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے نادرا کے تفتیشی بورڈ نے ارشد خان کے ذاتی کوائف، ان کے آبا و اجداد کی شہریت کی تفصیلات اور ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جس کے نتیجے میں یہ واضح ہوا کہ ان کی دستاویزات بلاک کرنا ادارے کی جانب سے ایک انتظامی غلطی تھی۔ چنانچہ نادرا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے دونوں دستاویزات فوراً بحال کر دیں۔ ارشد خان نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“آج مجھے دوبارہ اس بات پر فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں۔ میں پہلے کی طرح اپنے کام اور ملک کی خدمت جاری رکھوں گا۔”

ارشد خان المعروف "ارشد چائے والا” کا تعلق مردان سے ہے۔ انہیں 2016 میں عالمی شہرت اُس وقت ملی جب ایک فوٹوگرافر نے ان کی چائے بناتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں ارشد نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا، پھر اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں شاندار چائے خانے کھولے اور بیرونِ ملک بھی اپنے کیفے برانڈ کو توسیع دی۔

Previous Post

کیبل فالٹ کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

Next Post

پاک۔افغان سیز فائر کسی مقررہ مدت کا پابند نہیں

Next Post
ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی الیکشن کرادیے جائیں، خواجہ آصف

پاک۔افغان سیز فائر کسی مقررہ مدت کا پابند نہیں

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist