تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح

by ویب ڈیسک
اکتوبر 18, 2025
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح
Share on FacebookShare on Twitter

بالی وُڈ فلم دنگل سے شہرت پانے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے طویل عرصے کے بعد اپنی ذاتی زندگی کی ایک اہم خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں سے ایک میں انہیں نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ دوسری تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں۔23 سالہ زائرہ وسیم نے دونوں تصاویر میں اپنا اور اپنے شریکِ حیات کا چہرہ پوشیدہ رکھا ہے اور نہ ہی شوہر کی شناخت یا شادی کے مقام و تفصیل سے متعلق کوئی معلومات فراہم کی ہیں۔ تصویروں کے ساتھ انہوں نے مختصر مگر معنی خیز دو لفظ لکھے: "قبول ہے”۔زائرہ وسیم نے 16 سال کی عمر میں عامر خان کی بلاک بسٹر فلم دنگل میں گیتا پھوگاٹ کا کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے سیکریٹ سپرسٹار میں کام کیا اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔ ان کی آخری فلم دی اسکائے از پنک تھی جس میں وہ پرینکا چوپڑا کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)

تاہم شہرت کے عروج پر 2019 میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں، کیونکہ فلمی کیریئر ان کی مذہبی اور روحانی ترجیحات سے متصادم ہے۔ شوبز چھوڑنے کے بعد انہوں نے اپنے تمام فین پیجز سے درخواست کی تھی کہ ان کی تصاویر اپنے اکاؤنٹس سے ہٹا دی جائیں، کیونکہ وہ نیا باب شروع کرتے ہوئے خود کو ہر سطح پر اس دنیا سے الگ کرنا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انٹرنیٹ سے تصاویر کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، مگر وہ چاہتی ہیں کہ آئندہ کے لیے ان کی نجی زندگی اور سابقہ شوبز کی شناخت کا احترام کیا جائے۔

Previous Post

افغانستان بھی بھارتی روش پر ، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

Next Post

دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کردیں گے

Next Post
دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کردیں گے

دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کردیں گے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist