تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکا میں امیگریشن پی رول فیس کا نفاذ ، ہوم لینڈ سیکیورٹی کا نیا اعلان

by ویب ڈیسک
اکتوبر 16, 2025
اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کی مزید جانچ پڑتال کی جائے، امریکا
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) نے ایک نیا فیڈرل رجسٹر نوٹس جاری کیا ہے، جس کے مطابق امیگریشن پی رول (Parole) فیس کا نفاذ ایچ آر-1 مفاہمتی بل کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اعلان کے مطابق، مالی سال 2025 کے لیے یہ فیس ایک ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو آئندہ برسوں میں افراطِ زر کے تناسب سے ایڈجسٹ کی جائے گی۔ یہ فیس ان تمام افراد پر لاگو ہوگی جو امریکا میں پے رول کے تحت داخل ہوں گے، تاہم مخصوص مستثنیٰ کیٹیگریز کو اس سے رعایت دی جائے گی۔ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا کہ ڈیموکریٹس کی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باوجود ملکی تحفظ کا کام جاری رہے گا اور امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔فیڈرل رجسٹر نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیس 16 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔


یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) کے مطابق، اگر کوئی شخص امریکا میں جسمانی طور پر موجود ہے اور اسے پے رول یا ری پے رول دیا جا رہا ہے، تو اسے یہ فیس ادا کرنا لازمی ہوگی۔درخواست منظور ہونے سے پہلے، درخواست دہندہ کو فیس کی ادائیگی کے لیے باقاعدہ نوٹس، ہدایات اور آخری تاریخ فراہم کی جائے گی۔یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فیس ادا کیے بغیر پے رول کی منظوری نہیں دی جائے گی۔

محکمہ نے یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ فارم I-131 جمع کراتے وقت یہ فیس جمع نہ کرائی جائے، کیونکہ یہ فیس امریکا میں داخلے یا پے رول کے وقت وصول کی جائے گی۔

مزید تفصیلات، بشمول کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) یا امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ذریعے فیس کی وصولی کے طریقہ کار کے لیے، شہریوں کو فیڈرل رجسٹر نوٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

https://public-inspection.federalregister.gov/2025-19564.pdf

Previous Post

پنجاب : غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کا ایک ماہ کا الٹی میٹم جاری

Next Post

ٹرمپ کو قابو میں رکھنے کا فن صرف شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار

Next Post
ٹرمپ کو قابو میں رکھنے کا فن صرف شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار

ٹرمپ کو قابو میں رکھنے کا فن صرف شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist