تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

روہت کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟

by ویب ڈیسک
اکتوبر 6, 2025
روہیت شرما کی ٹیسٹ کپتانی برقرار
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی کرکٹ میں ایک بڑے فیصلے نے ہلچل مچا دی ہے ، روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ دراصل “ٹیم کلچر” کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔یہ انکشاف ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی ایک  خصوصی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی نے حال ہی میں اعلان کیا کہ نوجوان بلے باز شبمن گل کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی روہت شرما کا ون ڈے قیادت کا دور اختتام پذیر ہوگیا۔ اگرچہ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے سرکاری طور پر کہا تھا کہ تینوں فارمیٹس کے لیے الگ کپتان رکھنا “عملی طور پر ممکن نہیں”، تاہم اندرونی ذرائع کے مطابق اصل وجہ ٹیم کے ماحول اور ڈریسنگ روم کلچر کو محفوظ رکھنا تھی۔

 ٹیم کلچر پر خدشات

’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بورڈ کے ایک اہم ذریعے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ

“روہت جیسے سینئر کھلاڑی کے پاس جب قیادت ہوتی ہے تو وہ اپنے انداز اور فلسفے کے مطابق ٹیم کو چلانے لگتا ہے، جس سے ٹیم کے مجموعی کلچر میں بگاڑ پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔”

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو یہ خوف تھا کہ اگر روہت نے قیادت جاری رکھی تو وہ اپنی مخصوص سوچ کے مطابق ٹیم کو چلائیں گے  جو نئے انتظامی وژن سے مختلف ہے۔

 گوتم گمبھیر کی متحرک انٹری

ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ابتدا میں اپنی کوچنگ کی مدت کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیم کے معاملات میں زیادہ مداخلت نہیں کی تھی، لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ شکستوں کے بعد انہوں نے زیادہ فعال کردار اختیار کیا۔ اب وہ ٹیم کے ڈھانچے، قیادت اور ڈریسنگ روم کے نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد چاہتے ہیں۔ ان کے قریب ذرائع کے مطابق، گمبھیر نے واضح کیا ہے کہ “ٹیم کو نئی سمت دینے کے لیے نوجوان قیادت ضروری ہے۔”

 قیادت میں قبل از وقت تبدیلی

دلچسپ امر یہ ہے کہ اب روہت شرما اور ویرات کوہلی خود شبمن گل کی قیادت میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اگرچہ دونوں کے 2027ء کے ورلڈ کپ تک کھیلنے کے امکانات غیر یقینی ہیں، لیکن گوتم گمبھیر اور اجیت اگرکر نے فیصلہ کیا کہ قبل از وقت قیادت میں تبدیلی بہتر ہے تاکہ کسی ممکنہ فارم میں گراوٹ یا غیر یقینی صورتحال کی صورت میں بحران پیدا نہ ہو۔

 مشترکہ فیصلہ

بھارتی میڈیا کے مطابق، روہت شرما کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ گوتم گمبھیر اور اجیت اگرکر کا مشترکہ فیصلہ تھا۔دونوں کا ماننا ہے کہ چونکہ روہت شرما اور ویرات کوہلی اب عمر کی تیسری دہائی کے آخری حصے میں ہیں، اس لیے آئندہ دو سالوں میں ان کے لیے کارکردگی برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے  جبکہ ٹیم کو مستقبل کی تیاری آج سے ہی شروع کرنا ہوگی۔

Previous Post

عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Next Post

دفتر خارجہ کی تصدیق: مشتاق احمد کی واپسی کے لیے کوششیں جاری

Next Post
دفتر خارجہ کی تصدیق: مشتاق احمد کی واپسی کے لیے کوششیں جاری

دفتر خارجہ کی تصدیق: مشتاق احمد کی واپسی کے لیے کوششیں جاری

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist