تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ، شبہاز ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو

by ویب ڈیسک
ستمبر 26, 2025
ٹرمپ، شبہاز ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی تاریخ میں ایک اور یادگار باب رقم ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہونے والی حالیہ ملاقات نے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی سمت دی بلکہ دنیا بھر کی نگاہیں بھی اپنی جانب مبذول کرلیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں یہ ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی، جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق بات چیت میں علاقائی امن و سلامتی، انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کا پاک–امریکا تجارتی معاہدے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دورۂ پاکستان کی  باضابطہ دعوت بھی دی۔ شہباز شریف نے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پُرکشش مواقع پیش کیے اور امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط اور دیرپا بنیادوں پر استوار ہوں گے۔

🚨 President Trump: “We have a great leader coming, we have the Prime Minister of Pakistan coming and the Field Marshal of Pakistan. Field Marshal is a very great guy and so is the Prime Minister, both. And they’re coming and they may be in this room right now.” pic.twitter.com/Kmc2rIY8Xc

— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 25, 2025

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، فیصلہ کن اور بہادر قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے سنجیدہ و مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی جس سے خطے کو بڑے سانحے سے بچایا گیا۔

مزید برآں وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف اور مشرقِ وسطیٰ، خصوصاً غزہ اور مغربی کنارے میں قیامِ امن کے لیے مسلم رہنماؤں کے ساتھ مشاورت پر بھی صدر ٹرمپ کو سراہا۔ یہ ملاقات نہ صرف پاک–امریکا تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ایک روشن اُمید بھی۔

Previous Post

پاکستان میں جدید الیکٹرک جاپانی رکشا متعارف

Next Post

یو اے ای میں اے آئی کے غلط استعمال پر پابندی

Next Post
یو اے ای میں اے آئی کے غلط استعمال پر پابندی

یو اے ای میں اے آئی کے غلط استعمال پر پابندی

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist