تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیانات پر پی سی بی برہم، سخت کارروائی کا مطالبہ

by ویب ڈیسک
ستمبر 25, 2025
سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیانات پر پی سی بی برہم، سخت کارروائی کا مطالبہ
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیجا گیا خط منظرِ عام پر آگیا ہے، جس کے انکشاف نے کرکٹ کے حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سوریا کمار کے خلاف نہایت تفصیلی اور مدلل خط لکھا تھا، جس میں بھارتی کپتان کے رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا گیا۔ آئی سی سی نے بھی پی سی بی کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے انضباطی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ یہ خط 14 ستمبر کے میچ کے اختتام پر سوریا کمار کی جانب سے کیے گئے ایسے اقدامات کے خلاف تھا، جو واضح طور پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ پی سی بی نے اپنے مؤقف میں زور دیا کہ بھارتی کپتان نے کھیل کو سیاست میں الجھانے کی کوشش کی اور اپنی حرکات سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

پی سی بی کے خط میں کہا گیا کہ سوریا کمار یادیو نے جان بوجھ کر "پہلگام واقعہ” اور "آپریشن سندور” کے حوالے دیے، جو سراسر سیاسی نوعیت رکھتے ہیں۔ بورڈ نے مؤقف اپنایا کہ اس قسم کے رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ یہ کرکٹ کے تقدس کے خلاف ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ آئی سی سی پہلے ہی "فری غزہ” اور "فریڈم از ہیومن رائٹ” جیسے نعروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے چکی ہے، لہٰذا بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو کھیل کا میدان سیاسی اکھاڑہ بن جائے گا۔ پی سی بی نے اپنے خط کے آخر میں واضح کیا کہ سوریا کمار یادیو کے بیانات براہ راست پاکستان کے خلاف تھے، اس لیے ان پر سخت ترین کارروائی وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔

Previous Post

جمی کیمل اپنے شو کے ساتھ ٹی وی پر واپس

Next Post

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی

Next Post
این سی سی آئی اے کی گھنٹی بج گئی, یوٹیوبر رجب بٹ طلب

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist