بولی وڈ کے بادشاہ، شاہ رخ خان کو بھارتی حکومت نے ان کے 33 سالہ شاندار کیریئر کے اعتراف میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب عالمی شہرت رکھنے والے اداکار کو سرکاری سطح پر یہ اعلیٰ اعزاز ملا۔ نیشنل فلم ایوارڈز کا سلسلہ 1954 سے جاری ہے، اور ہر سال اداکاروں، ہدایتکاروں اور فلمی شعبہ جات میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ 71 ویں نیشنل فلم ایوارڈز 2025 میں مجموعی طور پر 21 ایوارڈز 19 کیٹیگریز میں تقسیم کیے گئے، جن میں شاہ رخ خان کے ساتھ نئے اداکار وکرانت میسی کو بھی بہترین اداکار کے طور پر اعزاز دیا گیا۔ اداکارہ رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا، جبکہ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ "بارہویں فیل” کو دیا گیا۔ دیگر زبانوں میں بننے والی فلمیں، جیسے تیلگو، تامل، گجراتی اور کنڑا کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں متعدد اہم کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔
View this post on Instagram
شاہ رخ خان نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988 میں بھارتی ٹی وی دور درشن سے کیا، لیکن ان کی پہلی فلم "دیوانہ” 1992 میں ریلیز ہوئی۔ پہلی ہی فلم میں شائقین کے دل جیتنے کے بعد انہوں نے اسی سال 7 فلموں میں کام کر کے بولی وڈ میں اپنی چھاپ چھوڑ دی اور عالمی شہرت حاصل کی۔ اپنے 33 سالہ شاندار کیریئر میں شاہ رخ خان نے متعدد کامیاب اور بہترین فلمیں دی ہیں، اور اب سرکاری نیشنل فلم ایوارڈ کے ذریعے ان کی خدمات کو تسلیم کیا گیا ہے، جو ان کے لیے ایک یادگار اور تاریخی لمحہ ہے۔







Discussion about this post