تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکی قدامت پسند رہنما چارلی کرک بھرے مجمعے میں قتل

by ویب ڈیسک
ستمبر 11, 2025
امریکی قدامت پسند رہنما چارلی کرک بھرے مجمعے میں قتل
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا کی قدامت پسند سیاست کی نوجوان آواز، ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے سی ای او اور شریک بانی چارلی کرک یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران گولی کا نشانہ بنے، اور ملک بھر میں ہلچل مچ گئی۔

The White House flags have officially been lowered to half mast in honor of a truly great American, @charliekirk11

Rest in Peace 🙏🏼❤️ pic.twitter.com/n69VA3UTKi

— Margo Martin (@MargoMartin47) September 10, 2025

یہ سانحہ اُس وقت پیش آیا جب کرک اپنے منفرد ’’Prove Me Wrong‘‘ سیشن میں طلبہ کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ اچانک ایک زور دار دھماکے جیسی آواز ابھری، اور لمحہ بھر میں مجمع خوف و وحشت میں ڈوب گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، کرک نے اپنا ہاتھ گردن کی طرف بڑھایا اور کرسی سے گر پڑے، خون کی لپٹیں منظر کو دہلا دینے کے لیے کافی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگتے ہی ہجوم منتشر ہو گیا، لوگ اپنی جان بچانے کے لیے چیختے چلاتے باہر نکلنے لگے۔ لمحوں میں پرجوش تقریب افراتفری اور خوف کا منظرنامہ بن گئی۔

"The Great, and even Legendary, Charlie Kirk, is dead. No one understood or had the Heart of the Youth in the United States of America better than Charlie. He was loved and admired by ALL, especially me, and now, he is no longer with us. Melania and my Sympathies go out to his… pic.twitter.com/aM8Pz3TKml

— The White House (@WhiteHouse) September 10, 2025

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے قریبی ساتھی کو ’’عظیم‘‘ اور ’’لیجنڈری‘‘ شخصیت قرار دیا۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’چارلی کرک حقیقی معنوں میں ایک بے مثال رہنما تھے‘‘۔ صدر کے حکم پر وائٹ ہاؤس سمیت پورے امریکا میں پرچم سرنگوں کر دیے گئے۔ چارلی کرک اور ان کی تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے نے حالیہ مہینوں میں ٹرمپ کے لیے نوجوان ووٹروں کو متحرک کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ان پر ہونے والا یہ حملہ نہ صرف ایک فرد پر وار ہے بلکہ قدامت پسند تحریک کے دل پر کاری ضرب سمجھا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ابھی تک کوئی مشتبہ شخص زیرِ حراست نہیں ہے، تفتیش جاری ہے اور ملک بھر کی نظریں اس کیس کی پیش رفت پر جمی ہوئی ہیں۔ یہ المناک واقعہ اُس وقت رونما ہوا جب کرک ملک گیر ’’امریکن کم بیک ٹور‘‘ کے پہلے ایونٹ میں شریک تھے۔ جس اجتماع کا مقصد نوجوانوں کو سیاست میں متحرک کرنا تھا، وہ خود امریکی سیاست کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کا عنوان بن گیا۔

Previous Post

حمیرا اصغر کی موت: حتمی میڈیکولیگل رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

Next Post

بیرونِ ملک پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز

Next Post
بیرونِ ملک پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز

بیرونِ ملک پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist